نئی دہلی : وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پنجاب اینڈ مہاراشٹر کوآپریٹو ( پی ایم سی ) بنک گھوٹالے کے بارے میں لوک سبھا میں کہا کہ بنک کے 78 فیصدی اکاؤنٹ ہولڈر کو اب اپنی پوری رقم بنک سے نکالنے کی اجازت ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم نے یقینی کیا ہے کہ پروموٹروں کی منسلک جائیدادیں کچھ شرائط کے تحت آر بی آئی کو دی جا سکتی ہیں ۔
وزیر نرملا سیتا رمن نے کہا کہ حکومت پی ایم سی بنک کے کھاتہ داروں کا پیسہ لوٹانے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک بنک کے پروموٹرز کی بات ہے تو ہم نے یہ یقینی کی اہے کہ ان کی ضبط کی گئی جائیدادیں کچھ خاص شرائط کے ساتھ بھارتیہ ریزرو بنک ( آر بی آئی ) کو دی جا سکتی ہیں تاکہ ان جائیدادوں کی نیلامی کی جا سکے اور اس سے حاصل رقم کھاتہ داروں کو دی جا سکے ۔
مالی بے ضابطگیوں سامنے آنے کے بعد بھارتیہ ریزرو بنک ( آر بی آئی ) نے 23 ستمبر کو پی ایم سی بنک پر کئی پابندیاں لگا دی تھیں ۔ ان پابندیوں کے تحت بنک کے کھاتہ داروں کو پورے 6 مہینے میں صرف ایک ہزار روپے نکالنے کی اجازت دی گئی تھی ۔ بع دمیں اس میعاد کو 10,000 روپے اور پھر سے بڑھا کر 25000 روپے کیا گیا تھا ۔ اس کے بعد اس میعاد کو بڑھا کر 40 ہزار روپے کیا گیا ۔ 5 نومبر کو آر بی آئی نے اس میعاد کو بڑھا کر 50 ہزار روپے کردیا گیا تھا ۔ یعنی پی ایم سی بنک کے 78 فیصدی کھاتہ داروں کو کی جمع رقم 50 ہزار روپے تک تھی ۔