Latest News

وزیر اعظم نے  مدن موہن مالویہ کی جینتی پر  خراج تحسین پیش کی

وزیر اعظم نے  مدن موہن مالویہ کی جینتی پر  خراج تحسین پیش کی

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے ماہر تعلیم، مجاہد آزادی اور بنارس ہندو یونیورسٹی کے بانی مدن موہن مالویہ کی جینتی پر انہیں خراج تحسین پیش کی ہے۔
مسٹر مودی نے بدھ کو ٹویٹ کیابھارت ماتا کی خدمت میں اپنی زندگی وقف کرنے والے مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ جی کو ان کی جینتی پر خراج تحسین۔ انہوں نے تعلیم کے میدان میں بیش قیمتی تعاون دینے کے ساتھ آزادی کی تحریک میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ ان کے علم اور آدرش ملک کے باشندوں کو ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔
مسٹر مالویہ کی پیدائش 25 دسمبر 1861 کو اترپردیش کے پریاگ راج میں ہوئی تھی۔ انہوں نے ہندوستان کی آزادی کی تحریک میں اہم کردار ادا کیا اور 1916 میں بنارس ہندو یونیورسٹی قائم کی۔ ان کا انتقال 12 نومبر 1946 کو وارانسی میں ہوا
 



Comments


Scroll to Top