دبئی : ابو ظہبی پہنچے وزیر اعظم نریند رمودی آج یہاں کراؤن پرنس شیخ محمد بن زائد النہیان سے ملاقات کریں گے ۔ وہ یہاں اپنا 2 روزہ فرانس دورہ کتم کرنے کے بعد پہنچے ہیں ۔ یہاں دونوں لیڈروں کے درمیان آج دو طرفہ میٹنگ بھی ہوگی ۔ وزیر اعظم مودی آج ہی یو اے ای کے اعلیٰ شہری اعزاز 'آرڈر آف الزائید' سے بھی سر فراز ہوں گے ۔
وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کر کہا کہ شہزادہ شیخ محمد بن زائید کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کو لے کر بہت امیدوں سے بھرا ہوں ۔ میٹنگ میں بھارت اور یو اے ای کے درمیان دو طرفہ رشتوں کو مضبوط کرنے کو لے کر بات چیت ہوگی ۔ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا بھی میٹنگ کا اہم مقصد ہے ۔ گذشتہ 4 سالوں میں وزیر اعظم مودی کا یہ تیسرا یواے ای کا دورہ ہے ۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب پاکستان خاص طور پر بھارت کے خلاف مسلم ممالک کی حمایت حاصل کرنے میں جٹا ہوا ہے ۔