National News

پی او کے کو لیکروزیر اعظم مودی نے دیا بڑا بیان،کہا-پاک مقبوضہ کشمیر کی کسک میرے اندر ہے

پی او کے کو لیکروزیر اعظم مودی نے دیا بڑا بیان،کہا-پاک مقبوضہ کشمیر کی کسک میرے اندر ہے

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کل دیوالی منانے کے لئے جموں و کشمیر کے راجوری میں فوج کے جوانوں کے درمیان  آرمی ہیڈکوارٹرز پہنچے تھے ۔ انہیں اچانک اپنے درمیان پا کر جوانوں میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا۔انہوں نے جوانوں کو اپنے ہاتھوں سے مٹھائی کھلائی اور دیوالی کی مبارکباد دی۔اس کے ساتھ ہی ملک کی حفاظت میں اپنی  ہمت دکھانے پر ہم وطنوں کی جانب سے اظہار تشکر کیا-اس کے بعد  وزیر اعظم نے جوانوں کی بہادری کو یاد کرتے ہوئے پاکستان پر جم کر حملہ بولا۔

PunjabKesari
انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد پاکستان نے ہم سے کشمیر چھیننے کی کوشش کی، لیکن ہمارے فوجیوں نے اس کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پاکستان نے غیر قانونی طور پر کشمیر کے ایک حصے پر قبضہ کر رکھا ہے، جس کی کسک میرے اندر ہے۔ پی ایم مودی نے اس دن کشمیر کا دورہ کیا جب فوج 'انفینٹری ڈے' منا رہی ہے۔
انہوں نے پیدل فوج کی بہادری کو یاد کرتے ہوئے کہا، "آزادی کے بعد جب دونوں ملک  الگ ہوئے، تو ہم نے پاکستان سے کہا کہ وہ اپنی راہ چلے اور ہم اپنی راہ، لیکن پاکستان نے بھارت کی  پیٹھ  میں خنجر گھوپنے کی کوشش کی''۔ 

PunjabKesari

وزیر اعظم مودی نے مزید کہا، "انہوں نے کشمیر پر قبضے کے لئے سازش رچی، لیکن ہماری پیدل فوج نے پاکستان کے منصوبوں کو چکناچور کر دیا۔جموں و کشمیر آج بھارت کا حصہ ہے، لیکن کشمیر کا کچھ حصہ پاکستان کے پاس چلا گیا، جس کی کسک ہمارے دلوں میں ہے'۔
 



Comments


Scroll to Top