Latest News

دوروزہ دورے پر بھوٹان پہنچے وزیر اعظم مودی، گارڈ آف آنر سے ہوا استقبال

دوروزہ دورے پر بھوٹان پہنچے وزیر اعظم مودی، گارڈ آف آنر سے ہوا استقبال

وزیر اعظم نریندر مودی آج ہفتے کے روز قابل اعتما د دوست اور پڑوسی ملک  بھوٹان کے  دو روزہ   دورے پرپہنچے ہیں۔ایئر پورٹ پر وزیر اعظم نریندر  مودی کا استقبال کرنے کے   لئے بھوٹان کے وزیر اعظم لوٹے شیرنگ بھی پہنچے تھے۔وزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال ایئر پورٹ پر گارڈ آف آنر  سے کیا گیا ۔بھوٹان میں پی ایم مودی کا یہ دورہ انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے۔کیونکہ اس دورے میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کو  اولین ترجیح دی جائیگی ۔
  وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کر  یہ جانکاری دی۔ انہوں نے لکھا کہ ''17 اور 18 اگست کو ، میں بھوٹان میں دو طرفہ دورے پر رہوں گا جو ہمارے قابل اعتماد دوست اور پڑوسی ملک کے ساتھ مضبوط تعلقات سے وابستہ اعلیٰ اہمیت کی عکاسی کرتا ہے۔ میں اس دورے کے دوران وسیع پیمانے پر پروگراموں میں حصہ لوں گا۔ وزیر اعظم مودی نے لکھاکہ' میں بھوٹان کی ممتاز رائل یونیورسٹی میں نوجوان طلباء کو خطاب کرنے کامشتاق ہوں۔
وزیر اعظم مودی کے  استقبال میں بھوٹان کی سڑکوں پر لوگوں کا ہجوم بھی امڈا۔پارو سے تھمپو جانے والی روڈ پر سینکڑوں لوگ بھارت اور بھوٹان کا پرچم لے کر کھڑے رہے۔ لوگوں نے پی ایم مودی کا  کو سلام پیش کیا ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے بھوٹان پہنچ کر بھارتی کمیونٹی کے لوگوں سے ملاقات بھی کی۔بھارتی کمیونٹی کے سینکڑوں لوگ پی ایم مودی کا استقبال کرنے پہنچے تھے۔سب کے ہاتھوں میں ترنگا نظر آیا۔
 وزیر اعظم نریندر مودی مسلسل دوسری بار ملک کے اقتدار پر قابض ہونے کے بعد پہلی بار بھوٹان دورے پرگئے  ہیں۔وزیر اعظم کی اس دو روزہ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان 10 ایم او یو(میموریڈم آف اڈرسٹیڈگ )پر دستخط ہوں گے۔ بھوٹان میں ہندوستان کی سفیر رچرا کمار کے مطابق 10 معاہدوں پر دستخط کے علاوہ وزیر اعظم پانچ یوجناؤں کو لانچ کریں گے ۔ساتھ ہی روپے کارڈ بھی لانچ کریں گے۔
رچرا کمار نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے اس بھوٹان دورے کو دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو مضبوط کرنے کی سمت میں مسلسل کی جا رہی کوشش کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top