Latest News

چندریان 2 کی لینڈنگ دیکھنے اسرو جائیں گے وزیر اعظم مودی، سائنسدانوں کی کامیابی کے بنیں گے گواہ

چندریان 2 کی لینڈنگ دیکھنے اسرو جائیں گے وزیر اعظم مودی، سائنسدانوں کی کامیابی کے بنیں گے گواہ

نئی دہلی : چندریان 2 آج چاند کی مدار میں داخل ہو گیا ہے ۔ اسی درمیان خبر آرہی ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی چندریان 2 کی لینڈنگ دیکھنے کیلئے 7 ستمبر کو اسرو جائیں گے ۔ 7 ستمبر کو چندریان 2 کا ٹک ڈاؤن پروگرام ہوگا اور وزیر اعظم مودی بھی اسرو کی اس تاریخی کامیابی کے گواہ بنیں گے ۔ 
چاند کے چاروں طرف دو چکر لگانے کے بعد 7 ستمبر کو چندریان 2 چاند کے جنوبی حصے پر اترے گا ۔ اسرو نے منگل کو ایک بڑی حصولیابی حاصل کرتے ہوئے چندریان 2 کو چاند کی مدار میں کامیابی کے ساتھ داخل کر دیا ہے ۔ اسرو ہیڈ کوارٹر  نے ایک بیان میں کہا کہ 'لونر آربٹ انسرشن' (ایل او آئی ) عمل صبح 9 بج کر 2 منٹ پر کامیابی کے ساتھ پورا ہوا ۔ 
 



Comments


Scroll to Top