Latest News

پیرس میں لگے مودی - مودی کے نعرے ، ہندوستانی طبقے سے بولے مودی : ہماری دوستی اٹوٹ ہے

پیرس میں لگے مودی - مودی کے نعرے ، ہندوستانی طبقے سے بولے مودی : ہماری دوستی اٹوٹ ہے

پیرس : فرانس کے دو روزہ دورہ پر پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو پیرس میں بھارتیہ طبقہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور فرانس کی دوستی کبھی نہ ٹوٹنے والی ہے ۔ یہ دوستی سے بھی کہیں آگے ہے ۔ یہ سالوں پرانی دوستی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایسا کوئی عالمی منچ نہیں ہوگا جہاں بھارت اور فرانس نے ایک دوسرے کی حمایت نہ کی ہو اور ساتھ میں کام نہ کیا ہو ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری دوستی خودغرضی پر بلکہ 'لبرٹی ، اکویلٹی اور فریٹرنٹی ' پر ٹکی ہوئی ہے ۔ 
انہوں نے کہا کہ جب بھارت یا فرانس کو کئی حصولیابی حاصل ہوتی ہے تو ہم ایک دوسرے کیلئے خوش ہوتے ہیں ۔ بھارت میں فرانس کی فٹبال ٹیم کے حمایتیوں کی تعداد شاید جتنی فرانس میں نہیں ہوگی ، اس سے زیادہ بھارت میں ہوگی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جب فرانس کی فٹبال ٹیم جیتی تو جشن بھارت میں بھی منایا گیا ۔ وہیں مودی کے خطاب کے درمیان لوگ 'مودی - مودی' ، 'مودی ہے تو ممکن ہے 'اور 'جے شری رام' کے نعرے لگاتے رہے ۔ وزیر اعظم مودی نے اس دوران یادگار کا بھی افتتاح کیا ۔
 



Comments


Scroll to Top