نیشنل ڈیسک: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ ملک کو عدلیہ پر اٹوٹ اعتماد ہے ۔ وزیر اعظم مودی بین الاقوامی عدالیہ کانفرنس 2020 سے خطاب کر رہے تھے ۔اس دوران انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون سب سے اوپر ہے۔تمام چیلنجوں کے درمیان، کئی بارملک کے لئے آئین کے تینوں ستونوںنے مناسب طریقہ ڈھونڈا ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہندوستان میں اس طرح کی ایک امیر روایت تیار ہوئی ہے۔
وزیراعظم نے کہا تمام چیلنجوں کے درمیان آئین کے تینوں ستونوں عدلیہ، مقننہ اور ایکزیکیوٹیو نے توازن قائم رکھتے ہوئے ملک کو مناسب راستہ دکھایا ہے۔گزشتہ پانچ سالوں میں ہندوستان کی مختلف تنظیموں نے اس روایت کو اور مضبوط کیا ہے۔
مسٹر مودی نے بین الاقوامی عدلیہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں حال ہی میں کچھ ایسے بڑے فیصلے آئے ہیں جن کو لیکر پوری دنیا میں چرچا تھی ۔فیصلے سے پہلے کئی طرح کے خدشات ظاہر کئے جا رہے تھے ۔لیکن کیا ہوا ؟ 130 کروڑ ہندوستانیوں نے عدلیہ کی جانب سے کئے گئے ان فیصلوں کو قبول کیا ۔ دنیا کروڑں شہریوں اور وقار کو یقینی کرنے والے آپ سبھی دگجوں کے درمیان آنا ، اپنے آپ میں ایک پر سکون تجربہ ہے۔ انصاف کی جس کرسی پر آپ سبھی بیٹھے ہیں سماجی زندگی میں بھروسے اور اعتماد کا اہم ستون ہے ۔