Latest News

نمو ایپ پرسی اے اے کے لئے مودی نے مانگی حمایت، کہا- یہ شہریت دینے کے لئے ہے ،چھیننے کے لئے نہیں

نمو ایپ پرسی اے اے کے لئے مودی نے مانگی حمایت، کہا- یہ شہریت دینے کے لئے ہے ،چھیننے کے لئے نہیں

نئی دہلی :شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے)کو لے چل رہے گھمسان کے درمیان وزیر اعظم مودی نے اس کی حمایت میں  سوشل مہم شروع کی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نمو ایپ کے ذریعہ اس قانون کی حمایت کریں۔ وزیر اعظم نے ایک بار پھر سے دوہرایا ہے کہ سی اے اے پناہ گزینوں کو شہریت دینے کا قانون ہے، واپس لینے کا نہیں۔
نریندر مودی نے ہیش ٹیگ انڈیا سپورٹس سی اے اے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے  سی اے اے استحصال کے شکار پناہ گزینوں کو شہریت دیتا ہے اور یہ کسی کی شہریت چھینتا نہیں ہے۔ نمو ایپ  پر سی اے اے سے منسلک دستاویز ، ویڈیو کنٹینٹ ہیں، گرافکس اور ویڈیو دیکھنے کے لئے اس ہیش ٹیگ کو دیکھیں۔ اس ہیش ٹیگ کے ذریعہ سی اے اے کے حق میں اپنی حمایت دیں۔

https://twitter.com/narendramodi_in/status/1211517966228975617?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1211517966228975617&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fnorth-india-pm-narendra-modi-launched-social-media-campaign-india-supports-caa-na-288349.html
ساتھ ہی وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر   روحانی گورو واسودیو(سدگورو) کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے ، جس میں وہ  سی اے اے پر بو ل رہے ہیں اور اس کے بارے میں سمجھا رہے ہیں۔اس ویڈیو میں سدگورو نے سی اے اے کی حمایت کی ہے۔ وزیر اعظم کے مطابق، سدگورو نے تاریخی حوالہ کا ذکر کرتے ہوئے بڑے ہی اچھے طریقے سے سی اے اے کی ضرورت کو سمجھایا ہے۔

https://twitter.com/narendramodi/status/1211524554809458689?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1211524554809458689&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fnorth-india-pm-narendra-modi-launched-social-media-campaign-india-supports-caa-na-288349.html
 بتادیں کہ وزے راعظم مودی نے اتوار کو من کی بات پروگرام میں سی اے اے کا تذکرہ کئے بغیر کہا تھا کہ   ملک کا نوجوان تشدد کو پسند نہیں کرتا ۔ وہ ذات پات سے اوپر اٹھ کر سوچتا ہے ۔ وہیں اس پہلے سی اے اے کے خلاف تشدد کرنے والوں سے  وزیر اعظم کہہ چکے ہیںکہ  ایسے لوگوں کو خود سے سوال پوچھنا چاہئے کہ کیا ان کا راستہ صحیح ہے ۔ ایسے لوگ جو طویل عرصے سے  شہریت نہ ملنے کی وجہ سے  پریشانیوں  کا سامنا کر رہے تھے ، انہیں نئے قانون سی اے اے کے تحت شہریت  دی ہے ۔

 



Comments


Scroll to Top