Latest News

دہلی تشدد پر وزیر اعظم مودی کا ٹویٹ، دہلی والوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کرتا ہوں

دہلی تشدد پر وزیر اعظم مودی کا ٹویٹ، دہلی والوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کرتا ہوں

نئی دہلی: دہلی تشدد پر وزیر اعظم نریندر مودی نے لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی۔  وزیر اعظم مودی نے بدھ کو ٹویٹ کیا کہ پولیس اور ایجنسیاں اپنا کام کر رہی ہیں، براہ مہربانی دہلی میں امن برقرار رکھیں۔  وزیر اعظم مودی نے لکھا کہ دہلی کے ہر حالات پر ہماری نظر ہے، میں دہلی کی اپنی بہنوں اور بھائیوں سے ہر وقت امن اور بھائی چارہ بنائے رکھنے کی اپیل کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سب سے اہم ہے کہ آپ لوگ پرسکون ہو اور عام حالات جلد سے جلد بحال ہوں۔

PunjabKesari
بتا دیں کہ شمال مشرقی دہلی میں شہریت ترمیم قانون  ( سی اے اے ) کے خلاف پھیلے تشدد میں اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔ علاقے میں دفعہ 144  نافذ ہونے کے باوجود بھی گوکل پوری میں آج صبح کچھ فسادیوں نے ایک دکان میں آگ لگا دی۔ پورے ضلع میں اضافی سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے اور پولیس کے اعلیٰ افسران  مسلسل حالات پر نظر بنائے ہوئے ہیں لیکن حالات اب بھی کشیدہ  ہیں ۔ گورو تیغ بہادرہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سنیل کمار گوتم کے مطابق 189 زخمی افراد کوہسپتال میں داخل کرایا گیا جس میں سے 20 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

PunjabKesari
سپتال ذرائع نے بتایا کہ 10 سے زائد افراد کی حالت اب بھی نازک  بنی ہوئی ہے۔ اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے شمال مشرقی دہلی کے کچھ علاقوں کی پوزیشن کو سنگین بتاتے ہوئے لوگوں میں اعتماد پیدا کرنے کے لئے فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

PunjabKesari
 



Comments


Scroll to Top