Latest News

سردار پٹیل کی 69 ویں برسی پر وزیر اعظم مودی نے پیش کیا خراج تحسین

سردار پٹیل کی 69 ویں برسی پر وزیر اعظم مودی نے پیش کیا خراج تحسین

نئی دہلی : آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی آج 69 ویں  برسی ہے ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کو خراج عقیدت تحسین کیا اور کہا کہ ملک ان کی خدمات سے ہمیشہ سبق لیتا رہے گا ۔  ہندوستان کے پہلے وزیر داخلہ سردار پٹیل کا آج ہی کے 1950 میں انتقال ہوا تھا ۔ 

PunjabKesari
وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کیا کہ ،'عظیم سردار پٹیل کو ان کی برسی پر خراج تحسین ، ہمارے ملک کے تئیں ان کی غیر معمولی خدمات سے ہم ہمیشہ سبق آموز ہوتے رہیں گے ۔ 

https://twitter.com/narendramodi/status/1206041661010108418
بتا دیں کہ ہندوستان کے اقتدار میں بھاجپا کا ماننا ہے کہ  آزادی کے بعد اگر جموں کشمیر کے مدعے کو پٹیل نے سنبھالا ہوتا تو وہاں کی حالت آج بہتر ہوتی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے گذشتہ سال گجرات میں پٹیل کے اعزاز میں ان کا 182 میٹر مجسمہ 'سٹیچیو آف یونٹی' کا افتتاح کیا تھا ۔ 

PunjabKesari



Comments


Scroll to Top