Latest News

وزیر اعظم مودی نے مہاتما گاندھی کی برسی پر پیش کیا خراج عقیدت

وزیر اعظم مودی نے مہاتما گاندھی کی برسی پر پیش کیا خراج عقیدت

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نظریات و خیالات نیو انڈیا کی تعمیر کے لئے ہمیشہ تحریک دیتے رہیں گے۔مسٹر مودی نے ٹویٹ کرکے لکھا''بابائے قوم مہاتما گاندھی کی برسی پر انہیں خراج تحسین ۔ قابل احترام باپو کی شخصیت، افکار و خیالات ہمیں مضبوط، فعال اور خوشحال نیو انڈیا کی تعمیر کے لئے حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے''۔
مہاتما گاندھی کی پیدائش 1869 میں دو اکتوبر کو گجرات کے پوربندر میں ہوئی تھی اور 30  جنوری 1948 کو نئی دہلی میں ان کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ مہاتما گاندھی نے عدم تشدد اور ستیہ گرہ کی راہ پر چل کر آزادی کی لڑائی کی قیادت کی تھی۔
 



Comments


Scroll to Top