National News

من کی بات: ہندوستان کا نوجوان ترقی پسند ، ہر دن کچھ نیا کرتا ہے: وزیر اعظم

من کی بات: ہندوستان کا نوجوان  ترقی پسند ، ہر دن کچھ نیا کرتا ہے: وزیر اعظم

نئ دہلی :وزیر اعظم نریندر مودی نے سال 2019 میں آج آخری مرتبہ من کی بات پروگرام کے ذریعہ لوگوں سے خطاب کیا ۔ من کی بات پروگرام کی شروعات میں انہوں نے نوجوانوں کو مبارک باد دی ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری یہ نسل انتہائی صلاحیت مند ہے ۔ ہندوستان کے نوجوان ہر دن کچھ نیا کرنا چاہتے ہیں ۔ آج کے نوجوان ایک بہتر سسٹم کو پسند کرتے ہیں اور اگر کوئی سسٹم صحیح طریقہ سے کام نہ کرتا ہے ، تو وہ بے چین ہوجاتے ہیں ۔ میں اس کو اچھا مانتا ہوں ۔ نئی نسل کو انتشار پسند نہیں ہے ۔ ذات پات اور کنبہ پروری جیسی چیزوں کو وہ بالکل پسند نہیں کرتے ہیں ۔

PunjabKesari
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہم الگ الگ کالجوں ، یونیورسٹیوں اور اسکولوں میں پڑھتے ہیں ، لیکن پڑھنے کے بعد الومنائی میٹ ایک انتہائی سنہرا موقع ہے ۔ اس موقع پر سبھی نوجوان پرانی یادوں میں کھو جاتے ہیں ، اس کا ایک الگ ہی لطف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہندوستان میں یہ دہائی  نہ صرف نوجوانوں کی ترقی کیلئے ہوگی بلکہ یہ دہائی نوجوانوں کے تعاون سے ملک کی ترقی کرنے والی بھی ثابت ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ میں نے لال قلعہ سے 15 اگست کو باشندگان وطن سے ایک اپیل کی تھی اور میں نے لوگوں سے مقامی مصنوعات خریدنے کی درخواست کی تھی ۔ آج پھر ایک مرتبہ میرا مشورہ ہے کہ کیا ہم مقامی سطح پر بننے والی مصنوعات کی حوصلہ افزائی کرسکتے ہیں ؟ کیا اپنی خریداری میں انہیں ترجیح دے سکتے ہیں ؟ کیا ہم مقامی مصنوعات کو اپنی عزت اور شان سے وابستہ کرسکتے ہیں ۔

PunjabKesari
وزیر اعظم نے کہا کہ 2022 میں آزادی کو 75 سال پورے ہوجائیں گے ۔ اس سے پہلے ہمیں باشندگان وطن کے خون پسینے سے بنی چیزوں کے استعمال کو فروغ دینا چاہئے ۔ 2022 تک مقامی مصنوعات پر زور دیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا حمایت پروگرام اسکل ڈیولپمنٹ سے وابستہ ہے ۔ اس پروگرام کے تحت 18 ہزار لوگوں کو ٹریننگ دی گئی ہے ۔ ہزاروں نوکری کررہے ہیں ۔

 



Comments


Scroll to Top