Latest News

ٹرمپ نے پوچھا ، کیا میں ہندوستان آ سکتا ہوں ، مودی نے پریوار سمیت آنے کا دیا نیوتہ

ٹرمپ نے پوچھا ، کیا میں ہندوستان آ سکتا ہوں ، مودی نے پریوار سمیت آنے کا دیا نیوتہ

ہیوسٹن : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ممبئی میں ہونے والے این بی اے باسکٹ بال مقابلوں کو دیکھنے کیلئے ہندوستان آنے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔ ساتھ ہی ٹرمپ نے وزیر اعظم نریند رمودی سے پوچھا کہ کیا انہیں دعوت ہے ؟ ٹرمپ نے یہاں این آر جی سٹیڈیم میں قریب 50 ہزار ہندوستانی نژاد کے لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی کے سامنے اپنی یہ خواہش ظاہر کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے ہفتہ ممبئی میں  این بی اے باسکٹ بال مقابلے ہونے والے ہیں ۔ یہ ہندوستان میں ایسا پہلا این بی اے باسکٹ بال گیم ہوگا ۔ 


انہوں نے مودی سے پوچھا کہ کیا میں اس میں مدعو ہوں ، میں آ سکتا ہوں ، چوکس رہیں  (دھیان دیں )  میں آ سکتا ہوں ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس کے بعد اپنے خطاب میں امریکی صدر کو پورے پریوار کے ساتھ ہندوستان آنے کی دعوت دی ۔ اس سے پہلے اس تقریب میں مودی نے ٹرمپ کی جم کر تعریف کی اور انہیں وہائٹ ہاؤس میں 'ہندوستان کا دوست ' قرار دیا ہے ۔ 

 



Comments


Scroll to Top