National News

ہندوستان 10 سال میں 2.6 ہیکٹر بنجر زمین کو زرخیز  بنائے گا : وزیر اعظم مودی

ہندوستان 10 سال میں 2.6 ہیکٹر بنجر زمین کو زرخیز  بنائے گا : وزیر اعظم مودی

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ ہندوستان  نے سال 2030 تک 2.6 کروڑ ہیکٹر بنجر زمین کو زراعت کے قابل بنانے کا ہدف رکھا ہے۔مسٹر مودی نے صحرازدگی کی روک تھام کے لئے اقوام متحدہ کی کنونشن (یو این سی سی ڈی)کے رکن ممالک کی 02 ستمبر سے یہاں جاری 14 ویں کانفرنس کی اعلیٰ سطحی میٹنگ کا افتتاح کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ میں عالمی زمینی ایجنڈا کے بارے میں اپنے ایک نئے عزم کا اعلان کرنا چاہتا ہوں۔ پہلے ہندوستان نے سال 2030 تک 2.1 کروڑ ہیکٹر ایسی زمین کو پیداوار کے لائق بنانے کا ہدف رکھا تھا جو بنجر ہوچکی ہے۔ آج ہم اس ہدف کو بڑھا کر 2.6 کروڑ ہیکٹر کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔

PunjabKesari
وزیر اعظم نے اس موقع پر دنیا بھر کے ممالک سے ایک ہی بار استعمال کی جانے والی پلاسٹک کو الوداع کہنے اور عالمی آبی ایجنڈاتیار کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ زمین کے بنجر ہونے کی ایک اور شکل ہے جس پر ہم ابھی زیادہ دھیان نہیں دے رہے ہیں، لیکن جس سے نپٹنا ناممکن ہوسکتا ہے۔ پلاسٹک کوڑا زمین کو بنجر بنا دیتا ہے۔ اس لئے ہم نے پلاسٹک کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ پوری دنیا اس طرح سے پلاسٹک کو الوداع کہہ دے۔ تبھی ہم ممکنہ نتائج حاصل کرسکیں گے۔ ہم چاہے کتنا ہی فریم ورک بنا لیں۔نتائج زمینی سطح پر کام کرنے سے ہی حاصل ہوں گے۔

PunjabKesari
ہندوستان میں زمین کو ماتا مان کر اس کی پوجا کرنے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آب وہوا اور ماحولیا ت کا اثر حیاتیاتی تنوع اور زمین پر سیدھے سیدھے پڑتا ہے۔ دنیا اس وقت آب وہوا کی تبدیلی،زمین کو بنجر ہونے اور نباتات اور جانداروں کے لاپتہ ہونے کے منفی اثرات جھیل رہی ہے۔ ہندوستان مستقبل میں جنوبی تعاون کو بڑھانے کے لئے تیار ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بنجر زمین کو دوبارہ زرخیز بنانے اور آبی مسائل کا حل ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ اس لئے وہ عالمی سطح پرآبی ایجنڈا تیار کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔انہوں نے آبی مسائل سے نپٹنے کے لئے ملک میں الگ سے جل شکتی وزارت قائم کئے جانے کا بھی تذکرہ کیا۔
 



Comments


Scroll to Top