Latest News

وزیر اعظم مودی نے اڈوانی کو 92ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی

وزیر اعظم مودی نے اڈوانی کو 92ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی

نئی دہلی:  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی آج 92 برس کے ہوگئے ہیں  ۔اس موقع پر انہیں وزیر اعظم  مودی نے کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے  بنیادی نظریہ کو لے کر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کرنے کے لئے ان کی تعریف کی ۔


مودی نے ٹویٹ کر کے کہااڈوانی جی کے لئے عوامی خدمات ہمیشہ اقدار سے منسلک رہی ۔ انہوں نے کبھی بھی اپنے بنیادی نظریہ کو لے کر سمجھوتہ نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بات جب ہمارے جمہورت کے تحفظ کی آئی، وہ(مسٹر اڈوانی) سب سے آگے کھڑے رہے ۔ایک وزیر کے طور پر ان کی انتظامی مہارت کی ہر جگہ تعریف ہوتی ہے ۔ اڈوانی جی نے بھاجپا کو تراشنے اور مضبوطی دینے کے لئے دہائیوں تک سخت محنت کی ۔وزیر اعظم نے لکھااگر برسوں کے دوران ہماری پارٹی ہندوستانی سیاست کا ایک اہم ستون کے طور پر ابھری ہے تو اس کا کریڈٹ اڈوانی جی جیسے لیڈر کو جاتا ہے ۔ 


وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ایک دانشور ، ایک سیاستدان اور سب سے با وقار لیڈروں میں سے ایک ہیں ۔ ہمارے باشندوں کو بااختیار بنانے کی سمت میں اڈوانی جی کی غیر معمولی خدمات کو ہندوستان ہمیشہ یاد رکھے گا۔ میں اڈوانی جی کی سالگرہ پر میں انہیں مبارکباد دیتا ہوں اور ان کی لمبی عمر اور صحت مند زندگی کے لئے دعا کرتا ہوں ۔ واضح ر ہے کہ اڈوانی کی پیدائش آٹھ نومبر 1927کو ہو ئی تھی ۔

 



Comments


Scroll to Top