Latest News

دنیا میں سب سے پسندیدہ بھارتیہ بنے مودی، خواتین میں دیپکا نے پرینکا کو دی مات

دنیا میں سب سے پسندیدہ بھارتیہ بنے مودی، خواتین میں دیپکا نے پرینکا کو دی مات

وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبولیت  گذشتہ سالوں کے مقابلے مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔ ملک ہی نہیں بلکہ دنیا میں بھی ان کی مقبولیت ملک کے دیگر لیڈروں سے کئی گنا زیادہ ہے۔ اب وزیر اعظم نے بھارت میں سب سے زیادہ تعریف بٹورنے والوں کی فہرست میں پہنا مقام حاصل کرلیا ہے۔ وہیں اس فہرست میں امیتابھ بچن دوسرے مقام پر ہیں۔ 
برطانیہ کی ایک انٹر نیٹ مارکیٹ ریسرچ اور ڈاٹا انلٹکس فرم YouGov نے دنیا کے ٹاپ 20 ایڈمائرڈ اشخاص اور خواتین کی فہرست جاری کی ہے۔ جس میں بل گیٹس کو دنیا کے سب سے زیادہ مقبول لیڈر کے طور پر چنا گیا ہے۔ جبکہ اب انجلینا جولی کی جگہ براک اوبامہ کی اہلیہ مشیل اوبامہ دنیا کی سب سے مقبول خاتون بن گئی ہیں۔ بالی کے اداکاروں کی فہرست میں سب سے ٹاپ پر امیتابھ بچن کا نام ہے۔ جبکہ شاہ رخ خان کو اس فہرست میں 16 واں مقام حاصل ہوا ہے۔ 
اس کے علاوہ اس فہرست میں سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی اور تاجر رتن ٹاٹا کا نام بھی شامل ہے۔ ٹاپ 20 خواتین میں ایشوریہ رائے، پرینکا چوپڑہ سمیت دیپکا پادوکون اور سشما سین کا نام بھی شامل ہے۔ پرینکا چوپڑہ 2 پائیدان پھسل کر دیپیکا سے نیچے آگئی ہیں۔ 
وہیں امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ، روسی صدر ولادیمیر پوتن اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اس فہرست میں مودی سے کافی پیچھے ہیں۔ بتا دیں کہ 41 ممالک کے 42 ہزار سے زیادہ لوگوں کے آن لائن انٹرویو سے جٹائے ڈاٹا کی بنیاد پر یہ رینکنگ تیار کی گئی ہے۔ 
 



Comments


Scroll to Top