Latest News

وزیر اعظم نے اچانک  ''ہنر ہاٹ  '' پہنچ کر سب کو چونکایا ،  لٹی - چوکھا کھایا اور کلہڑ چائے پی

وزیر اعظم نے اچانک  ''ہنر ہاٹ  '' پہنچ کر سب کو چونکایا ،  لٹی - چوکھا کھایا اور کلہڑ چائے پی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی  بدھ کو  کابینہ اجلاس کے بعدوزارت  اقلیتی  امور کی جانب سے دہلی کے راج پتھ پر منعقد  ' ہنر ہاٹ' میں  سب کو چونکاتے ہوئے  اچانک پہنچ گئے۔ یہاں وزیر اعظم مودی نہ صرف بہت سے فنکاروں کے ساتھ ملاقات کی بلکہ وہاں پر انہوں نے لٹی - چوکھا کھا یا ، جو آٹے سے گول سائزمیں  بنی ہوئی تھی  اور اس کے اندر ستو بھرا ہوا تھا  ۔ وزیر اعظم نے اس دوران  کلہڑ کی  چائے  بھی پی، اتنا ہی نہیں وزیر اعظم نے لٹی چوکھا کھانے کے بعد 120 روپے کا  بھگتان بھی خود ہی کیا ۔

PunjabKesari

https://twitter.com/narendramodi/status/1230078518089768961?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1230078518089768961&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Fpm-narendra-modi-surprise-visit-hunar-haat-rajpath-relishes-litti-chokha-kulhad-tea-1-1165312.html
و   زیر اعظم  مودی دوپہر قریب 1:30 بجے انڈیا گیٹ کے قریب راج پتھ پر لگے 'ہنرہاٹ میں  میں پہنچے اور وہاں تقریباً 50  منٹ تک رہے۔ اس دوران  وزیر اعظم مودی الگ - الگ  اسٹال پر بھی گئے اور وہاں موجود چیزوں کو دیکھا اور ان کے بارے میں جانکاری لی۔وزیر اعظم کی آمد کی اطلاع  ملتے ہی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی  فوراً وہاں پہنچے اور کا استقبال کیا ۔وزیر اعظم نے کلہڑ چائے پی جس میں سے ایک انہوں نے  خودی پی اور دسری نقو ی کو دی ۔ مودی نے چائے کے بھی 40 روپے الگ سے دئیے ۔وزیر اعظم پہلی بار کسی ہنر ہاٹ  میں پہنچے ہیں۔

PunjabKesari
 وزیر اعظم مودی کے وہاں پہنچنے کے ساتھ بھاری بھیڑ جمع ہوگئی ۔ لوگوں نے مودی - مودی کے نعرے لگائے اور کئی نے تو ان کے ساتھ تصاویر بھی لی ۔وزیر اعظم مودی نے 'ہنر ہاٹ' میں ذائقہ کے تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی لٹی  چوکھا بہار ، مشرقی اتر پردیش  اور جھار کھنڈ میں بہت زیادہ مقبول ہے۔

https://twitter.com/narendramodi/status/1230077171953070080?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1230077171953070080&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Fpm-narendra-modi-surprise-visit-hunar-haat-rajpath-relishes-litti-chokha-kulhad-tea-1-1165312.html

PunjabKesari
بتا دیں کہ'کوشل کو کام'  تھیم پر  یہ ' ہنرہاٹ'13 فروری سے 23 فروری 2020 تک منعقد چلے گا۔  جہاں ملک بھر کے ہنر کے استاد دستکار، کاریگر، خانسامے حصہ لے رہے ہیں۔ ان میں 50 فیصد سے زائد خواتین دستکار شامل ہیں۔ نقوی نے بتایا کہ گزشتہ تقریباً تین سالوں میں 'ہنر ہاٹ' کے ذریعے تقریباً تین لاکھ ہنر رکھنے والے افراد ، دستکاروں، خانساموںکو روزگار کے  مواقع فراہم کرائے گئے ہیں۔ان میں بڑی تعداد میں ملک بھر کی خواتین دستکار بھی شامل ہیں۔

PunjabKesari
اس سے پہلے دہلی، ممبئی، پریاگراج، لکھنؤ، جے پور، احمدآباد، حیدرآباد، پڈوچیری، اندور وغیرہ مقامات پر 'ہنر ہاٹ'  منعقد کئے جا چکے ہیں۔ اگلا ہنر ہاٹ  رانچی میں 29 فروری سے 8 مارچ، 2020 تک اور پھر چندی گڑھ میں 13 مارچ سے 22 مارچ، 2020 تک  منعقد کیا جائے گا۔آنے والے دنوں میں  ہنر ہاٹ کا انعقاد  گوروگرام، بنگلور، چنئی، کولکتہ، دہرہ دون، پٹنہ، بھوپال، ناگپور، رائے پور، امرتسر، جموں، شملہ، گوا، کوچی، گوہاٹی، بھونیشور، اجمیر وغیرہ میں کیا جائے گا۔

PunjabKesari



Comments


Scroll to Top