Latest News

پاکستان کی طرح ہی ہندوستان کی مخالفت کر رہی کانگرس: مودی

پاکستان کی طرح ہی ہندوستان کی مخالفت کر رہی کانگرس: مودی

دمکا :وزیراعظم نریندر مودی نے کانگرس پر بھارتیہ جنتا پارٹی  (بی جے پی )کے ساتھ  ساتھ ملک کی مخالفت کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے آج کہاکہ رام جنم بھومی تنازعہ سے لیکر آرٹیکل 370 کے اختتام پر جیسی مخالفت پاکستان کرتا رہا ہے ویسی ہی مخالفت شہریت ترمیمی قانون کو لیکر کانگرس کر رہی ہے۔ 
  مسٹرمودی نے یہاںہوائی اڈہ میدان میں بی جے پی امیدواروں کی حمایت میں منعقدہ ایک انتخابی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ  مرکز کی بی جے پی حکومت کی کوششوں کی بدولت ہی کانگرس کی ووٹ بنک کی سیاست کی وجہ سے دہائیوں سے زیر التوا یودھیا رام جنم بھومی تنازعہ اور جموں-  کشمیر سے آرٹیکل 370 ختم ہوا ۔ اس کے بعد پاکستان کے لوگوں نے لندن میں ہندوستانی ہائی کمیشن دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ وہیں اب جب پاکستان ، افغانستان اور بنگلہ دیش میں ستائے گئے اقلیتوں کو ہندستان میں عزت دینے کے لئے شہریت ترمیمی قانون لایا گیا ہے تو کانگرس بھی پاکستان کی طرح ہی اس کی مخالفت کر رہی ہے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ ملک کے ایوان نے شہریت قانون میں ایک اہم بتدیلی کی ہے ۔ اس تبدیلی کی وجہ سے پاکستان ، افغانستان اور بنگلہ دیش میں الگ مذہب پر عمل آوری کی وجہ سے بے انتہا ظلم برداشت کر چکے ہندو، سکھ ، پارسی ، جین اور بودھوں کو عزت ملے گی ۔ یہ ایسے لوگ ہیں جن کو وہاں سے اپنا گاؤں ، گھر ، کنبہ سب کچھ چھوڑ کر ہندوستان میں پناہ گزیں کی زندگی جینے کیلئے مجبور ہونا پڑاہے ۔
 



Comments


Scroll to Top