نئی دہلی :مہاشیوراتری پر بھگوان شیو کی آرادھنا کے لئے آج کا دن کافی خاص ہے۔ شہریت قانون کے خلاف احتجاج کی علامت بنے شاہین باغ میں بھگوان شیو کی تصویر لگائی گئی ہے۔ تصویر میں لکھا گیا ہے مودی جی میں سب دیکھ رہا ہوں۔ شاہین باغ کے احتجاج کرنے والے لوگوں اور خواتین کا کہنا ہے وہ اس تصویر کے ذریعے سے سرکار سے کہنا چاہتے ہیں کہ لوگوں میں بھید بھا ؤنہ کریں تفریق نہ کریں۔ کیونکہ بھگوان نے تمام لوگوں کو برابر بنایا ہے سب لوگوں کو برابری کی نظر سے سے دیکھا جاتا ہے۔ ہندو ہو یا مسلمان سب برابر ہیں۔ لیکن ہماری مودی سرکار اس طرح کا قانون لے کر آئی ہے جس میں پھر بھیدبھا ؤکیا گیا ہے ۔سرکار کو اس قانون کو واپس لینا چاہئے۔
احتجاج کرنے والے لوگوں کا کہنا ہے ہے مودی جی کو بھگوان کی بات ماننی چاہئے اور یہ سمجھنا چاہئے کہ وہ سب سے بڑی طاقت نہیں ہے بلکہ ان سے بھی بڑی ایک طاقت ہے اور وہ سب دیکھ رہی ہے۔بھگوان نے کبھی نہیں کہا کہ لوگوں میں بٹوارہ کیا جائے نفرت پھیلائی جائے۔ یہ جو احتجاج ہے یہ تمام لوگوں کا احتجاج ہے صرف مسلمانوں کا احتجاج نہیں ہے یہ جو آواز ہے وہ ہندو مسلمان سکھ عیسائی تمام لوگوں کی آواز ہے تمام لوگ اس پورے احتجاج میں شامل ہیں اسی لئے یہاں پر یہ پوسٹ پر لگایا گیا ہے۔