Latest News

یکم دسمبر سے مہنگی ہوجائے گی فون کال، جانیں کتنا بڑھ سکتا ہے ٹیرف

یکم دسمبر سے مہنگی ہوجائے گی فون کال، جانیں کتنا بڑھ سکتا ہے ٹیرف

نئی دہلی : اقتصادی بحرال کا سامنا کررہی ٹیلی کام کمپنیوں کے قرض کا بوجھ اب موبائل فون کسٹمرز پر پڑنے والا ہے ۔ موبائل فون کسٹمر کے لئے یکم دسمبر سے کال کرنا اور انٹرنیٹ کا استعمال مہنگا ہو سکتا ہے کیونکہ یکم دسمبر سے ملک  میں موبائل ٹیرف بڑھ سکتا ہے ۔ دراصل ٹیلی مواصلاتی ریگولیٹر 'ٹرائی' نے فی الحال ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے کئے جانے والی ٹیرف میں کسی بھی طرح کے دخل سے انکار کیا ہے ۔ 

PunjabKesari
ٹرائی نہیں کرے گا مداخلت
ٹرائی کا کہنا ہے کہ کم سے کم قیمت طے ہونے سے وہ ٹریفک میں اضافے کے عمل میں کوئی  داخل نہیں ڈالنا چاہتا ہے ۔ حال ہی میں ٹرائی نے ٹیلی کام سیکٹر سے جڑے لوگوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی تھی ۔ اس میں ایک ٹیلی کام کے گروپ نے کم از کم قیمت طے کرنے کی بات کہی تھی تو دوسرے گروپ نے اس کی مکالفت کی تھی ۔ اس کے بعد ریگولیٹر نے فی الحال اس پر غور کرنے سے انکار کیا ہے ۔ 

PunjabKesari
10 سے 15 فیصدی تک بڑھ سکتا ہے ٹیرف:
ٹیلی کام سیکٹر سے جڑے لوگوں کی مانیں تو کمپنیاں ٹیرف میں 10 سے 15 فیصدی کا اضافہ کر سکتی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اے جی آر پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹیلی کام کمپنیوں پر دین داری کا دباؤ بڑھ گیا ہے ۔ ایسے میں کمپنیاں ٹیرف بڑھا کر اس کو پورا کرنا چاہتی ہیں ۔ اگر کمپنیاں 10 فیصدی کا اضافہ کرتی ہیں تو اس سے اسنہیں اگلے تین سالوں میں 35 ہزار کروڑ روپے وصولے جانے کی امید ظاہر کی جارہی ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top