Latest News

کچے تیل کی قیمتوں میں گراوٹ ،پٹرول اور ڈیزل  ہوا سستا، جانئے نئے دام

کچے تیل کی قیمتوں میں گراوٹ ،پٹرول اور ڈیزل  ہوا سستا، جانئے نئے دام

بزنس ڈیسک:کورونا وائرس کے چلتے پوری دنیا میں کچے تیل کی قیمتوں میں بھاری گراوٹ  آنے کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر بھی اس کا اثر پڑا ہے ۔ ہولی کے بعد  بدھ وار کو دلی والوں کے لئے بڑی راحت کی خبر آئی ہے ۔ دہلی میں پٹرول اور ڈیزل سستا ہوا ہے۔ دہلی میں پٹرول  دو روپے 69پیسے سستا ہوا ہے  اور اس کے بعد دہلی میں پٹرول کی قیمتیں  70.29روپے ہوئی ہیں ۔وہی ڈیزل دو روپے 33پیسے سستا ہوا ہے اور یہ اب 63.01روپے فی لٹر مل رہا ہے۔
اس سے پہلے منگل کو دہلی میں پٹرول 1.15روپے تو ڈیزل کی قیمتوں میں 1.02روپے کی کٹوتی کی گئی تھی ۔بتا دیں کہ سعودی عرب اور روس کے درمیان تیل بازار میں قیمت جنگ(قیمت گھٹانے کی دوڑ)شروع ہونے سے سوموار کو کچا تیل بین الاقوامی  فیوچر بازار میں 31فی صد تک ٹوٹ  گیا تھا۔
دونوں کے درمیان قیمت کو لے کر شروع ہوئی جنگ کا ہندوستان کو مالی فائدہ ہو سکتا ہے کیونکہ ملک  پٹرولیم ایندھن کے لئے بڑی حد تک درآمد پر منحصر ہے۔
 



Comments


Scroll to Top