Latest News

نوئیڈا: ''پاکستان والی گلی ''کا نام بدلوانا چاہتے ہیں لوگ،مودی اور یوگی کو لکھا خط

نوئیڈا: ''پاکستان والی گلی ''کا نام بدلوانا چاہتے ہیں لوگ،مودی اور یوگی کو لکھا خط

نوئیڈا :' پاکستان والی گلی 'میں رہنے والے لوگوں نے وزیر اعظم نریندرمودی کو خط لکھ کر انکی کالونی کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ در اصل گریٹر نوئیڈا کی ایک کالونی کا نام ' پاکستان والی گلی ' ہے ۔لوگ اس نام سے پریشان ہیں اور اس لئے انہوںنے وزیر اعظم مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کر کالونی کا نام بدلنے کی گہار لگائی ہے۔یہاں رہنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس نام کی وجہ سے ان کو حکومت کی طرف سے ملنے والی سہولات نہیں مل رہی ہیں۔ تقسیم ہند کے وقت کچھ لوگ پاکستا ن  سے آکر اس کالونی میں بس گئے تھے ، تب سے اس کالونی کا نام ' پاکستان والی گلی ' پڑ گیا ہے ۔
یہاں رہنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمارے آبا ء واجداد پاکستان سے یہاں آکر بس گئے تھے ، تب سے ہم یہیں پر ہیں۔لوگوں کا کہنا  ہے کہ ہمارے آدھار کارڈ پر بھی 'پاکستان والی گلی ' لکھا گیا ہے ۔لوگو ں نے کہا کہ ' جب ہم بھارتیہ ہیں تو کیوں ہم کو پاکستان کانام دیا گیا ہے ۔ہم بھی اچھا روزگار کرنا چاہتے ہیں اور بچوں کو تعلیم دلانا چاہتے ہیں، لیکن پاکستان کے نام کی وجہ سے اچھی نوکری بھی نہیں ملتی۔ لوگوں نے کہا کہ  اس نام کی وجہ سے کئی بار ہمارے ساتھ براسلوک کیا جاتاہے۔اس کالونی میں قریب60-70 گھر ایسے ہیں جو حکومت سے اس کالونی کانام تبدیل کروانا چاہتے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top