Latest News

چینی حکومت کا بڑا اعلان، نئے موبال نمبر کے لئے فیس سکیننگ ہوگی ضروری

چینی حکومت کا بڑا اعلان، نئے موبال نمبر کے لئے  فیس سکیننگ ہوگی ضروری

نئی دہلی: چین کی حکومت نے موبائل فون  صارفین کے لئے فیس سکین لازمی کر دیا ہے۔ چین کے صنعتی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے اتوار کو ایک نوٹس جاری کیا ہے، جس میں چین کی حکومت نے ٹیلی کام آپریٹرز سے کہا ہے کہ نئے فون نمبر کے رجسٹریشن سے پہلے صارف کا فیس ( چہرہ )سکین کرے۔

PunjabKesari
یکم دسمبر سے فیس سکین لازمی
 ویسے تو چین کی حکومت نے نئے فون نمبر شناختی کارڈ سے لنک کرکے 2013 سے صرف اصلی نام سے رجسٹریشن کی سمت میں اقدامات  کئے ہیں لیکن تازہ قدم آرٹیفیشل  انٹیلی جنس کے ذریعے ویریفکیشن کو ضروری بنانے کے لئے ہے۔چینی حکومت کا کہنا ہے کہ نیا قاعدہ آن  لائن صارفین کا  تحفظ بڑھائے گا۔اگرچہ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ بایو میٹرک  ڈیٹیل کو لیک کیا جا سکتا ہے یا ان فروخت کیا جا سکتا ہے۔

PunjabKesari
ہر شہری پر رہے گی نظر
 چین نے پہلے ہی دنیا کے سب سے بڑا کیمرہ  سرویلانس سسٹم بنا رہا ہے، جس کے ذریعہ چینی انتظامیہ ملک کے ہر شہری پر نظر رکھ سکے گا۔چین کے  گوئیاں شہر میں پولیس اس کیمرہ  سرویلانس  کااستعمال کر چکی ہے۔چین ایسے  کیمرہ سرویلانس پورے ملک میں لگا رہا ہے۔اس کے ذریعے  بھی شخص کے فیس کی نشاندہی کی جا سکتی ہے اور اس  کی عمر، جنس متعلقہ تمام معلومات حاصل کی جا سکتی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top