Latest News

کچھ مسلمان ہی اپنی برادری میں سی اے اے  کا خوف پیدا کر رہے ہیں: موہن بھاگوت

کچھ مسلمان ہی اپنی برادری میں سی اے اے  کا خوف پیدا کر رہے ہیں: موہن بھاگوت

گورکھپور:مشرقی اتر پردیش کے علاقے کی میٹنگ میں  منگل کی شام راشٹریہ سویم سیوک سنگھ( آر ایس ایس) سربراہ موہن بھاگوت نے صوبائی، ضلعی پرچارکوں اور کارکنوں کو دیہی علاقوں میں ہر انصاف پنچایت اور شہری علاقوں میں ہر بستی تک سنگھ کی شاخ کی توسیع کی ہدایت دی ہیں۔ اجلاس میں انہوں نے  2025  تک ملک کے ہر گاں تک شاخ کو پہنچانے کا ہدف دیا۔
 اس موقع پر  سی اے اے  پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ کچھ مسلمان اپنی برادری میں شہریت ترمیمی قانون کے بارے میں خوف پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ قانون سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ہندوستان میں تعلیم یافتہ اور دانشوروں کو چاہئے کہ وہ آگے آئیں اور اس خوف کو دور کریں۔ ہندو اور مسلمان دونوں ہی ملک کے شہری ہیں اور ان کو(مسلمانوں کو )قانون سے خوفزدہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ 
انہوں نے  کہا کہ  ذات پات اور طبقاتی تقسیم ہندوستانی معاشرے کے لئے  ایک لعنت ہے اور معاشرتی تانے بانے میں مساوات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔بھاگوت نے کارکنوں کو بھی تکبر سے دور رہنے اور تنظیم کی توسیع میں شامل ہونے کے لئے کہا۔
 



Comments


Scroll to Top