Latest News

دہلی آکر 500 میں 5 لاکھ کا مفت علاج کرواتے ہیں بہار کے لوگ :کیجریوال

دہلی آکر 500 میں 5 لاکھ کا مفت علاج کرواتے ہیں بہار کے لوگ :کیجریوال

نیشنل ڈیسک : دہلی میں این آر سی کو لے کر ہوا تنازعہ ابھی تھما نہیں تھا کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ایک نیا بیان دیکر تنازعہ کھڑا کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے لوگ 500 روپے کا ٹکٹ لے کر دہلی آتے ہیں اور پانچ لاکھ کا فری میں علاج کراکر چلے جاتے ہیں ۔ 

PunjabKesari
دراصل کیجریوال نے اتوار کو سنجے گاندھی میموریل ہسپتال میں 362 بستروں والے نئے ٹراما سینٹر کی بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ یہ بات ٹھیک ہے کہ ہسپتالوں کے باہر لمبی قطاریں ہیں ۔ انہوںنے مزید کہا کہ ہسپتال میں سروے کرائے گئے ، جس سے پتہ چلا کہ وہاں آنے والے 80 فیصدی مریض دہلی سے باہر کے ہیں ۔ اس کی وجہ سے علاج کیلئے لمبی لائنیں لگتی ہیں ۔ اگر صرف دہلی کے لوگوں کا علاج کرنا ہو تو ہسپتال بہت ہیں ۔ 

PunjabKesari
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خوشی ہوتی ہے اپنے ملک کے لوگوں کا علاج ہورہا ہے ۔ دہلی کی اپنی صلاحیت ہے کہ پورے ملک کے لوگوں کا علاج یہاں کیسے کرے گی ۔ اس کے لئے ضرورت ہے کہ پورے ملک میں صحتی سہولات سدھرے ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں صحتی سہولات سدھرنے سے الگ الگ صوبوں کے لوگ یہاں علاج کروانے آتے ہیں ۔ کیجریوال نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہم نے صرف ایک ٹراما سینٹر  میں ہی 190 کروڑ روپے بچائے ہیں ۔ اگر میں ان پیسوں کا استعمال دواؤں ، علاج اور دہلی کے لوگوں کیلئے مفت ٹیسٹ کے لئے کروں تو کیا غلط ہے ؟



Comments


Scroll to Top