National News

محبوبہ مفتی سے کل ملاقات کریں گے پی ڈی پی لیڈران،حکومت نے  دی منظوری

محبوبہ مفتی سے کل ملاقات کریں گے پی ڈی پی لیڈران،حکومت نے  دی منظوری

نیشنل ڈیسک: جموں کشمیر کی سابق  وزیر اعلیٰ  محبوبہ مفتی دفعہ 370  ختم کئے جانے کے بعد سے  نظر بند ہیں، کل ان سے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے 10 ارکان پر مشتمل وفد ملاقات کرے گا ۔ محبوبہ کی پارٹی کے نیتاؤں نے  گورنر ستیہ پال ملک سے اس کے لئے درخواست کی تھی ، جس کو منظور کر لیا گیا ۔

PunjabKesari
بتادیں کہ اس سے پہلے نیشنل کانفرنس کے صدر اور جمو ں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ  فاروق عبداللہ  اور ا نکے بیٹے عمر عبداللہ  سے ان کی پارٹی کے 15 ارکان نے   ملاقات کی تھی وفد نے دونوں نیتاؤں کے ساتھ الگ الگ میٹنگ میں ریاست کے حالات اور لوکل باڈیز کے انتخابات پر تبادلہ خیال کیا ۔اس ملاقات کے بعد وائرل ہوئیں تصاویر میں فاروق عبداللہ مسکراتے ہوئے دکھائے دئیے تھے۔

PunjabKesari
قابل ذکر ہے کہ مودی حکومت نے  جموں کشمیر سے5  اگست کو دفعہ 370 کو ہٹا کر ریاست کو دوس مرکزکے زیر انتظام ریاست میں تقسیم کر دیا تھا ۔اس دوران جموں کشمیر کے کئی بڑے لیڈران کو نظر بند کر دیا گیا تھا ۔ان میں سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی بھی شامل ہیں۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ دنوں ان کی بیٹی کو اپنی والدہ  سے ملاقات کرنے کی اجازت  دی تھی ۔
 



Comments


Scroll to Top