National News

دیپکا حکومت کی سکیموں کی تشہیر کریں تو محب وطن، جے این یو جائیں تو غدار وطن: کنہیا کمار

دیپکا حکومت کی سکیموں کی تشہیر کریں تو محب وطن، جے این یو جائیں تو غدار وطن: کنہیا کمار

نئی دہلی: جے این یو طلبہ یونین کے سابق صدر کنہیا کمار نے جمعرات کو مرکزی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ اداکارہ دیپکا جب مودی حکومت کی اسکیموں کی تشہیر کر رہی تھیں تو محب وطن تھیں، لیکن جے این یو جاتے ہی غدار ہو گئیں۔کمار نے یہاں انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت کے باہر جمع بھیڑ کو خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ 2014 سے پہلے کوئی ٹکڑے ٹکڑے حکومت نہیں تھی۔

PunjabKesari
 بتادیں کہ بی جے پی ٹکڑے ٹکڑے گینگ لفظ کا استعمال علیحدگی پسندوں سے مبینہ طور پر ہمدردی رکھنے والوں کے لئے کرتی ہے۔دراصل، پانچ جنوری کو نقاب پوش بھیڑ نے جے این یو میں طالب علموں پر حملہ کر دیا تھا۔حملے میں زخمی طالب علموں کے ساتھ یکجہتی دکھانے کے لئے دیپکا منگل کو جے این یو گئیں تھی۔اگرچہ اس دوران انہوں نے کچھ نہیں بولا تھا۔

PunjabKesari
دیپکا کے جے این یو جانے پر ایک طبقے نے ان کی تعریف کی تو وہیں دوسری طرف کچھ لوگوں نے تیکھی تنقید بھی کی۔ بی جے پی لیڈر ساکشی مہاراج اور سمرتی ایرانی نے  دیپیکا کو ٹکڑے ٹکڑے گینگ کی ممبر بتایا۔ دیپکا پادوکون اور بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کو گزشتہ سال 22 اکتوبر کو مودی حکومت کی سکیم ' بھارت کی لکشمی' کا سفیر بنایا گیا تھا۔اس اقدام کا مقصد ملک بھر میں خواتین کی طرف سے کئے گئے قابل ستائش کاموں کو روشنی میں لانا تھا۔
 



Comments


Scroll to Top