Latest News

پٹھان نے دھمال مچایا،300شو بڑھائے گئے

پٹھان نے دھمال مچایا،300شو بڑھائے گئے

نئی دہلی: تنازعہ میں گھری بالی ووڈانڈسٹری کے سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان اور دیپیکاپادوکون کی بہت زیادہ انتظار والی فلم پٹھان سنیما گھروں میں ریلیزہو چکی ہے اورفلم شائقین کو کافی پسند آرہی ہے فلم کا پہلا شو دیکھنے کے بعدشائقین کو یہ فلم کافی پسند آئی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ پٹھان باکس آفس پردھمال مچائے گی اور فلم کے پہلے شوکے بعداگجیبیٹرس کو 300اسکرین بڑھانی پڑی۔جو کہ غیر معمولی قدم ہے۔ اس طرح سے اب8000اسکرین پر شاہ رخ خان کی فلم پٹھان دکھائی جا رہی ہے۔
فلم پٹھان ہندی،تمل اور تیلگوفارمیٹس کو ملاکر اب دنیا بھر میں کل 8000اسکرین پر ریلیز ہوئی ہے۔اس میں 5,500گھریلواسکرین اور 2,500اسکرین شامل ہے۔یہ ہندوستانی سنیماکی تاریخ میں کسی ہندی فلم کی اب تک کی سب سے بڑی ریلیزہے۔ شاہ رخ خان کی فلم کوملک اور غیر ملک میں 7700اسکرین پر ریلیز کی گئی تھی۔ فلم پٹھان آدتیہ چوپڑا کے بلند نظر جاسوس برہمانڈ کا ایک حصہ ہے اور اس میں سپر اسٹار شاہ رخ خان،دیپکا پادوکوناور جان ابراہم اہم کردار ادا کر رہے  ہیں۔



Comments


Scroll to Top