Latest News

چمگادڑوں کی موت سے بیتول میں دہشت ، پل پل مر رہے ہیں ہزاروں چمگادڑ

چمگادڑوں کی موت سے بیتول میں دہشت ، پل پل مر رہے ہیں ہزاروں چمگادڑ

بیتول:کورونا بحران کے درمیان بیتول ضلع میں اچانک ہزاروں چمگادڑوں کی موت سے ہا ہا کار مچ گئی ہے ۔ بتایا  جا رہا ہے کہ ضلع کے بھیمپور بلاک میں چمگادڑوں پر کسی  نا معلوم بیماری کا قہر ٹوٹ پڑا ہے ۔ا یک ساتھ درجنوں  چمگادڑوں کی موت سے دیہاتیوں میں دہشت کا ماحول ہے۔ ان کی سب سے زیادہ اموات بیہڑا ڈھانا علاقے میں دیکھنے کو مل رہی ہے جہاں نیل گری کے پیڑوں پر لٹکے درجنوں چمگادڑ مرنے کے بعد نیچے بکھرے پڑے ہیں اور کچھ ایک پیڑوں پر لٹکے ملے ہیں۔دیہاتیوں کے مطابق ،چمگادڑوں کی موت کا سلسلہ گزشتہ چار دنوں سے چل  رہا ہے۔ کورونا بحران کے درمیان اتنی بڑی تعداد میں چمگادڑوں کی موت ہونے کو  کورونا   وائرس سے جوڑ کر دیکھا جا رہا  ہے ۔ پنچایت نے چمگادڑوں کی موت کے بعدفاریسٹ اور ویٹرنری ما ہرین نے  محکمہ کو اس کی جانکاری دی ہے ۔ ویٹرنری  دل نے چمگادڑوں  کے سیمپل اکٹھا کر جانچ کے لئے سرکاری لیبارٹری بھوپال بھیجے  ہیں۔
وہیں ویٹرنری افسران نے شروعاتی جانچ کی بنیاد پر چمگادڑوں کی موت کا سبب تیز  گرمی اور گرم ہوائوں سے بتایا ہے ۔ میڈیکل  افسران  کے مطابق ، مردہ ملے چمگادڑوں  کے جسم پوری طرح ڈی ہائیڈریٹ  ہو گئے تھے۔ گرمی  کے سبب ان  کے جسم میں پانی کی کمی  موت کا سبب  ہو سکتا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ شروعات میں کورونا وائرس  پھیلنے کا سبب چمگادڑوں کو بتایا گیا تھا ۔ حالانکہ ، سائنس کی دنیا نے اس طرح کی باتوں کی اب تک تصدیق نہیں کی ہے۔ لیکن لوگوں کے درمیان کورونا کے سبب چمگادڑوں سے پھیلنے  کی  دھارنا ابھی بھی قائم ہے۔
 



Comments


Scroll to Top