National News

پانامہ پیپرز لیک: تیسرے سمن کے بعد ای ڈی آفس پہنچی ایشوریہ رائے بچن، افسران کر رہے پوچھ گچھ

پانامہ پیپرز لیک: تیسرے سمن کے بعد ای ڈی آفس پہنچی ایشوریہ رائے بچن، افسران کر رہے پوچھ گچھ

نیشنل ڈیسک: پانامہ پیپرز لیک کیس سے متعلق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کو سمن جاری کیا تھا،جس کے بعد وہ حکام کے سامنے پیش ہوئیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ای ڈی آفس میں افسران ایشوریہ رائے بچن سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ ای ڈی نے اس سے قبل  بھی ایشوریہ رائے بچن کو دو بار پوچھ گچھ کے لیے بلایا تھا لیکن دونوں بار انہوں نے نوٹس کو ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔
ایشوریہ رائے نے یہ درخواست پانامہ پیپرز لیک کی تحقیقات کرنے والی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے دی تھی۔ پانامہ پیپرز لیک کیس میں ایک کمپنی(موسک فونسیکا) کے قانونی دستاویزات لیک ہوئے تھے ، جس میں انکشاف ہوا کہ 424 ہندوستانیوں کے غیر ملکی بینکوں میں اکاؤنٹس ہیں۔ اس میں کچھ سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ فلمی ستارے بھی سامنے آئے تھے۔ اس میں ایشوریہ کے علاوہ امیتابھ بچن، اجے دیوگن کے نام بھی سامنے آئے تھے۔ مرکزی حکومت نے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک ملٹی ایجنسی گروپ( ایم اے جی)تشکیل دیا تھا، جس میں  سی بی ڈی ٹی ،  آر بی آئی،  ای ڈی اور  ایف آئی یوکو شامل کیا گیا تھا۔



Comments


Scroll to Top