Latest News

پین کوآدھار سے 31 دسمبر سے پہلے جوڑنا  ضروری: محکمہ انکم ٹیکس

پین کوآدھار سے 31 دسمبر سے پہلے جوڑنا  ضروری: محکمہ انکم ٹیکس

نئی دہلی: مستقل اکاؤنٹ نمبر (پین) کو اس سال 31 دسمبر تک آدھار سے ضروری طور پر لنک کرا لیں۔محکمہ انکم ٹیکس نے اتوار کو اس بارے میں عوامی  اطلاعات جاری کی ہے۔ محکمہ نے کہا، '' بہتر کل کے لئے ... انکم ٹیکس خدمات کا فائدہ اٹھانے کے لئے پین کو آدھا راد سے جوڑ نے کا کام 31 دسمبر، 2019 تک مکمل کر لیں۔ جانکاری میں کہا گیا ہے کہ پین کو آدھار سے جوڑنا لازمی ہے۔
سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس  ( سی بی ڈی ٹی )نے ستمبر میں جاری حکم میں پین کوآدھار  سے جوڑنے کی میعاد بڑھا  کر31 دسمبر کی تھی۔اس سے پہلے یہ میعاد 30 ستمبر تھی۔  سی بی ڈی ٹی محکمہ انکم ٹیکس کے لئے پالیسی بناتا ہے ۔
 سپریم کورٹ نے گزشتہ سال ستمبر میں مرکز کی  آدھار  یوجنا کو آئینی طور پر جائز قرار دیتے ہوئے سہولت دی تھی کہ انکم ٹیکس ریٹرن دائر کرنے اور پین کے الاٹمنٹ کے لئے بایومیٹرک شناختی نمبر لازمی رہے گا ۔ انکم ٹیکس قانون کی دفعہ 139 اے اے (2) کہتی ہے کہ جس بھی شخص کے پاس ایک جولائی، 2017 تک پین ہے اور وہ  آدھار  حاصل کرنے  کا اہل ہے تو اسے اپنے آدھار  نمبر کی معلومات محکمہ انکم ٹیکس کو ضرور دینی ہوگی۔
 



Comments


Scroll to Top