Latest News

دسمبر کے آخر تک لنک کرالیں پین اور آدھار کارڈ ، نہیں تو اٹھانی پڑے گی پریشانی

دسمبر کے آخر تک لنک کرالیں پین اور آدھار کارڈ ، نہیں تو اٹھانی پڑے گی پریشانی

نئی دہلی : نیا سال 2020 شروع ہونے میں اب کچھ ہی دن بچے ہیں ۔ ایسے میں 31 دسمبر سے پہلے آپ کو ضروری کام نپٹانے ہوں گے ۔ ان میں سے ایک ضروری کام آدھار کارڈ کو پین سے لنک کرنا ہے ۔ دراصل حکومت نے 31 دسمبر 2019 تک انہیں لنک کرانے کی مدت طے کر رکھی ہے ۔ اس کا مطلب اگر آپ نے 31 دسمبر تک اپنے پین کارڈ کو آدھار سے لنک نہیں کیا تو آپ کو بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ 

PunjabKesari
لنک نہ کرنے پر ہوں گے یہ بڑے نقصان
پین کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک نہیں کرانے پر آپ کی پریشانی بڑھ جائے گی ۔ انکم ٹیکس کی دفعہ 139AA کے تحت آپ کا پین کارڈ بے کار ہوجائے گا ۔ پین کارڈ لنک نہیں ہونے کی صورت میں آن لائن ITR فائل کرنے میں پریشانی آئے گی ۔ آپ کا ٹیکس ریفنڈ بھی اٹک سکتا ۔ اس کے علاوہ جب آپ کوئی فائنانشیل ٹرانزیکشن کریں گے تو اس وقت پین کا استعمال نہیں کر پائیں گے ۔ آپ کی جانکاری کے کیلئے بتا دیں کہ گذشتہ سال حکومت نے 11.44 لاکھ پین گارڈ یا تو بند کردئیے ہیں یا پھر انہیں غیر فعال زمرے میں ڈال دیا  ہے ۔ بتا دیں کہ پہلے یہ میعاد 30 ستمبر 2019 تک ہی تھی ، جسے  سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز ( سی بی ٹی ڈی ) نے بڑھا کر 31 دسمبر کر دیا تھا ۔ 



Comments


Scroll to Top