National News

امریکہ نے جتایا خدشہ، مسئلہ کشمیر کے بعد بھارت میں حملہ کرسکتے ہیں پاکستان کے دہشت گرد

امریکہ نے جتایا خدشہ، مسئلہ کشمیر کے بعد بھارت میں حملہ کرسکتے ہیں پاکستان کے دہشت گرد

جموں و کشمیر کے مسئلے پر بھارت کی جانب سے دنیا کو متحد کیا جا چکا ہے اور پاکستان کی آواز کہیں دب گئی ہے۔پاکستان مسلسل اپنے بد نیتی دنیا کے سامنے ظاہر کر چکا ہے اور اب امریکہ نے بھی خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں بیٹھی دہشت گرد تنظیمیںجموں و کشمیر میں حملہ کر سکتی ہیں۔امریکہ کا کہنا ہے کہ کشمیر مسئلے پر پاکستان کی جانب سے بھارت میں دہشت گردانہ حملے کرائے جا سکتے ہیں۔

PunjabKesari
امریکی وزارت دفاع کے بھارت-پیسیفک علاقے کے اسسٹنٹ سیکرٹری رینڈال شریور نے واشنگٹن میں منگل کو اس بات کا اعادہ کیا۔انہوں نے ایک پروگرام میں کہا کہ ''کئی  لوگوں کے ذہنوں میں فکر ہے کہ جموں و کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کراس بارڈر دہشت گردی میں فروغ دے سکتا ہے ۔مجھے نہیں لگتا ہے کہ چین کی جانب سے اس بات پر بھی پاکستان کی حمایت کی جائے گی۔

PunjabKesari
واشنگٹن میں ایک پروگرام کے دوران جب ریڈل سے جموں و کشمیر کے مسئلے پر سوال کیا گیا اور اس مسئلے پر چین کی طرف سے پاکستان کی حمایت کرنے کی بات کہی گئی تو انہوں نے اس مسئلہ پر جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ چین کی پاکستان کو حمایت صرف ڈپلومیٹک اور سیاسی ہے۔امریکی ڈپلومیٹ نے کہا کہ چین نے پاکستان کو بین الاقوامی پلیٹ فارم پر حمایت دی ہے۔کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے یا نہیں اس پر غور کیا جا رہا ہے۔چین کے ساتھ پاکستان کے اچھے تعلقات ہیں، ان کا بھارت کے ساتھ بھی مقابلہ بڑھ رہا ہے ۔
رینڈال شریور نے کہا کہ بھارت-چین کے تعلقات پر انہوں نے بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے بات کی ہے، وہ چین کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔لیکن اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے کہ کشمیر مسئلے سمیت کئی بڑے مسائل میں چین نے پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
کشمیر پر کیا ہے پاکستان کا رخ؟

PunjabKesari
 آپ کو بتا دیں کہ جموں و کشمیر میں جب  سے بھارت نے دفعہ 370 کو ختم کی ہے تبھی سے پاکستان اس پر واویلا مچائے ہوئے ہے۔عمران خان نے اقوام متحدہ میں بھی اس پر طویل تقریر  کی اور ایک طرح سے جنگ کی دھمکی دے ڈالی۔عمران خان خود ایک اور پلوامہ حملے کی بات کر چکے ہیں۔جبکہ بھارت کی جانب سے جنگ نہیں  امن کا پیغام دیا گیا۔
 



Comments


Scroll to Top