Latest News

پاکستان کی اس مشہور گلوکارہ نے  شوبز کو کہا الوداع، بولی- باقی زندگی اسلام کی خدمت میں گزارنا چاہتی ہوں

پاکستان کی اس مشہور گلوکارہ نے  شوبز کو کہا الوداع، بولی- باقی زندگی اسلام کی خدمت میں گزارنا چاہتی ہوں

پاکستان کی مشہور صوفی گلوکارہ شاذیہ خشک نے شوبز کو الوداع کہتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ گانا نہیں گائیں گی۔پاکستانی میڈیا میں شائع رپورٹ کے مطابق' لال میری پت اور ' دانہ پہ دانہ' جیسے کئی مشہور گانوں کی گلوکارہ شاذیہ خشک نے کہا ہے کہ وہ اب شوبز  کی دنیا کوچھوڑ رہی ہیں۔

PunjabKesari

انہوں نے کہا کہ انہوں نے گائیکی چھوڑنے کا فیصلہ اس لئے کیا کیونکہ وہ اب اپنی زندگی مکمل طور پر اسلامی تعلیمات کے مطابق جینا  چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں فیصلہ کر چکی ہوں۔مجھے اب اپنی باقی کی زندگی اسلام کی خدمت میں بتانی ہے۔

PunjabKesari
انہوں نے اب تک ان کی حمایت کرنے کے لئے شائقین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان کے تازہ فیصلے کی  بھی مداح حمایت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے فیصلے کو نہیں بدلیںگی  اور شوبز  میں واپس قدم نہیں رکھیں گی۔


بتادیں  کہ  سندھ سے تعلق رکھنے والی شاذیہ نے اپنے 25 سالہ کیریئر میں سندھی کے ساتھ ساتھ اردو، پنجابی، بلوچی، سرائیکی اور کشمیری زبانوں میں بھی گیت گائے۔وہ دنیا کے 45 ممالک میں اپنے شو کر چکی ہیں۔ان کی شناخت ایک صوفی گلوکار کے ساتھ ساتھ ایک سندھی لوک فنکار کے طور پر بھی رہی ہے۔

 



Comments


Scroll to Top