جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے پر وزیر اعظم مودی کو دھمکی دینے والی پاکستانی پاپ گلوکارہ رابی پیرزادہ کے برے دن شروع ہو گئے ہیں اور ان کے جیل جانے کی نوبت آ گئی ہے۔لاہور میں اپنے بیوٹی سیلون میں غیر ملکی جانوروں کو پالتو جانور کے طور پر رکھنے پر اس پاکستانی پاپ اسٹار کے خلاف قانونی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وائلڈ لائف تحفظ اور محکمہ جنگلات نے رابی پیرزادہ کے بیوٹی سیلون میں غیر ملکی جانوروں کو رکھنے کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی ہے۔ محکمہ نے وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے لئے لاہور کی ایک مقامی عدالت میں رابی پیرزادہ کے خلاف چالان بھی پیش کیا ہے۔
بتا دیں کہ حکومت ہند کے جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانے کے فیصلے سے بوکھلا کر رابی پیرزادہ نے اجگر سمیت کئی سانپوں کے ساتھ ویڈیو بناتے ہوئے وزیر اعظم مودی کو دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ ' میں، ایک کشمیری خاتون، بھارت کے لئے اپنے سانپوں کے ساتھ تیار ہوں، یہ تحفہ واقعی مودی کے لئے ہیں۔
جس میں ویڈیو کورابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پرشیئر کیا تھا اس میں وہ اجگراور مگرمچھ کے ساتھ نظر آ رہی تھی۔وہ کہہ رہی تھی کہ میں، کشمیری لڑکی اپنے سانپوں کے ساتھ بالکل تیار ہوں۔یہ سارے نریندر مودی کے لیے ہیں۔آپ کشمیریوں کو تنگ کر رہے ہو نا، تو اب جہنم میں مرنے کو تیار ہو جاؤ۔میرے تمام دوست امن چاہتے ہیں۔
غور طلب ہے کہ رابی پاکستان کی پاپ گلوکارہ ہیں اور کئی ٹیلی ویژن شو کی بھی میزبانی کر چکی ہیں۔رابی کا نام سال 2017 میں لائم لائٹ میں تب آیا جب انہوں نے بالی وڈ انڈسٹری اور سلمان کی مخالفت کی تھی۔رابی گزشتہ دنوں کشمیر تنازعہ پر ایک گانا گانے کی وجہ سے سرخیوں میں رہ چکی ہیں۔