Latest News

پاکستان نے  اقوام متحدہ کو لکھا خط، رویا جموں کشمیر کی تشکیل نو کا  رونا

پاکستان نے  اقوام متحدہ کو لکھا خط، رویا جموں کشمیر کی تشکیل نو کا  رونا

اسلام آباد : پاکستان کے وزیر خارجہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھا کر جموں و کشمیر کی تشکیل نو کا رونا رویا ہے۔اس میں قریشی نے جموں و کشمیر کے  تشکیل نو کو مسترد کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے ایک بیان جاری کر بتایا کہ کشمیر مسئلے کو اٹھانے کی کوشش کے تحت وزیر خارجہ نے 31 اکتوبر کو یہ خط لکھا تھا۔
دیگر  چیزوں کے علاوہ اس میں پاکستان کی طرف سے جموں و کشمیر کی تشکیل نو کو مسترد کئے جانے کی بات دوہرائی گئی ہے ۔اس میںاقوام متحد ملٹری آبزرور گروپ ان انڈیا اینڈ پاکستان (یواین ایم اوجی آئی پی )کو مضبوط بنانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ تاہم بھارت کا کہنا ہے کہ جنوری، 1949 میں قائم ہوا   یواین ایم او جی آئی پی اپنی  افادیت کھو چکا ہے اور شملہ معاہدے اور کنٹرول لائن (ایل او سی) کے قیام کے بعد وہ  غیر  مؤثر  ہو چکا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top