Latest News

ہندوستان کی جوابی کارروائی سے گھبرایا پاکستان ، ڈپٹی کمشنر کو کیا طلب

ہندوستان کی جوابی کارروائی سے گھبرایا پاکستان ، ڈپٹی کمشنر کو کیا طلب

اسلام آباد: پاکستان کے وزارت خارجہ نے لائن آف کنٹرول (ایل اوسی)کے نزدیک مبینہ طور سے بغیر کسی اشتعال انگیزی کے ہندوستانی فوج کے ذریعہ کی گئی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی مذمت کی اور ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو اہلووالیہ کو جمعہ کو طلب کیا۔
پاکستانی وزارت خارجہ نے یہاں اپنے بیان میں کہا ہے کہ جمعرات کو ہندوستانی فوج نے بغیر کسی اشتعال انگیزی کے اندھا دھند گولی باری کی جس میں تین شہریوں کی موت ہوگئی اور ایک چار سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔
پاکستانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہندوستان کی جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن اور سلامتی کے لئے خطرہ ہے اور اس کے نتیجہ میں اسٹریٹیجک صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top