Latest News

پاکستان دہشت گردوں کے خلاف ایسے اقدامات کرے جو سب کو نظر آئے: راجناتھ سنگھ

پاکستان دہشت گردوں کے خلاف ایسے اقدامات کرے جو سب کو نظر آئے: راجناتھ سنگھ

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے تنازعہ حل کرنے کے بجائے  ہندوستان کے خلاف 'دہشت گردی کو ریاستی پالیسی' کے طور پر استعمال  کرنے کے لئے پاکستان پر نشانہ سادھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گرد گروپوں کے خلاف ایسا قدم ضرور اٹھانا چاہئے، جو سب کو نظر آئے۔ سنگھ نے 12 ویں جنوبی ایشیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ دہشت گرد اور ان کا نظریاتی اور مالیاتی نیٹ ورک ٹوٹے اور انہیں حکومت کی حمایت نہ ملے۔ 
انہوں نے کہا کہ علاقائی امن اور سلامتی کے پیش نظر مشترکہ نقطہ نظر تیار کرنے کے لئے  ہندوستان ایک ملک کو چھوڑ کر اپنے پڑوسیوں کے ساتھ بات چیت کرتا رہتا ہے۔  علاقائی سلامتی قائم کرنے کے لئے ایک دوسرے کی ہمدردیوں کو سمجھنا اور مداخلت نہ کرنے کے اصولوں پر عمل کرنا ضروری ہے۔سنگھ نے کہا کہ جنوبی ایشیائی خطے کو دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے ان کی کوششوں میں ضرور متحد ہونا چاہئے۔ ممبئی، پٹھان کوٹ، اری اور پلوامہ حملے پڑوسی ملک کی طرف سے ریاستی سپانسردہشت گردی کی بربریت یاد دلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گرد گروپوں کے خلاف ایسے اقدامات ضرور کرنے چاہئے جو سب کو نظر آئیں۔ سنگھ نے شمولیت اور اتحاد کے بارے میں  ہندوستان کے خیال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے ہمیشہ وسدھیو کٹمبکم کے درشن  کو اپنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے دوسرے دور میں ملک کے پڑوس کو اپنی خارجہ پالیسی کی سب سے اہم ترجیح کے طور پر علامتی کیا گیا ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2014 میں اپنی حلف برداری تقریب میں سارک کے رہنماؤ ں کو مدعو کیا تھا اور 2019 کی حلف برداری میں بمسٹیک رہنماؤ ں کو بلایا گیا، یہ پڑوس کو توجہ دئے جانے کا اشارہ ہے۔ ہندوستان کی  'پڑوس پہلے پالیسی' علاقائی تاثر پر 12 ویں جنوبی ایشیا کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان  پڑوس میں امن اور خوشحالی کو اپنی ترقی  اور مفاد میں اہم سمجھتا ہے۔ 
 



Comments


Scroll to Top