National News

پاکستان میں جنسی زیادتی کی شکار متاثرہ کی حالت نازک ، ملزم گرفتار

پاکستان میں جنسی زیادتی کی شکار متاثرہ کی حالت نازک ، ملزم گرفتار

اسلام آباد: پاکستان میں لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میںہفتہ کے روز ایک سال کی  لڑکی کو بندوق کی نوک پر ایک دکاندار نے مبینہ طور پر جنسی  زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اس کے بعد ، متاثرہ ہسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے۔ ڈان اخبار نے بتایا ہے کہ پولیس نے 35 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے  اور لڑکی کے والد  کی شکائت اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب متاثرہ کچھ کھانے کی اشیا خریدنے گئی تھی۔

Uttar Pradesh: Rape victim sets self afire in Bulandshahr, critical -  lucknow - Hindustan Times
ایف آئی آر کے مطابق ، مشتبہ شخص  متاثرہ لڑکی کو اپنی دکان کے ایک کونے میں لے گیا ، جہاں اس نے مبینہ طور پر اس کو گن پوائنٹ پر جنسی  زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اسے تشویشناک حالت میں دیکھ کر موقع سے فرار ہوگیا۔ ڈان نے بتایا کہ جیسے ہی یہ معاملہ والد کی توجہ میں آیا ، اس نے فوراہی اپنی بچی کوہسپتال میں داخل کرایا ، جہاں ڈاکٹروں نے عصمت دری کی تصدیق کردی۔ بعدازاں لڑکی کے والد کی دی گئی معلومات کی بنیاد پر ، پولیس نے زیادتی کرنے والے کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا اور اسے گرفتار کرلیا۔ اس وقت پولیس کی جانب سے اس معاملے میں تفتیش کی  جارہی ہے۔


0



Comments


Scroll to Top