Latest News

فوادچودھری کا دعویٰ:2022 میں انسانوں کو خلاء میں بھیجے گا پاکستان۔لوگوں نے ایسے اڑایا مذاق

فوادچودھری کا دعویٰ:2022 میں انسانوں کو خلاء میں بھیجے گا پاکستان۔لوگوں نے ایسے اڑایا مذاق

اسلام آباد: جب سے بھارت نے چندریان 2 کی کامیاب لانچنگ کی ہے  تب سے پوری دنیا میں اس کے چرچے ہیں۔  وہیں روایتی حریف  پاکستان بھی بھارت کی اس کامیابی کو ہضم نہیں کر پا رہا ہے۔  پاکستان کے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی  فواد چودھری نے کہا کہ 2022 تک پہلی بار وہ اپنے شہریوں کو خلاء میں بھیجیں گے۔ 
فواد چودھری نے ٹویٹر میں لکھا کہ یہ بتاتے ہوئے مجھے فخر محسوس ہورہا ہے کہ خلاء میں بھیجے جانے والے پہلے پاکستانی کے لئے انتخابی عمل فروری 2020 سے شروع ہوگا۔ 50 لوگوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے، جسے کم کر کے 25 کیا جائے گا اور 2022 میں ہم سپیس میں اپنا پہلا آدمی بھیجیں گے۔ یہ ہماری تاریخ کا سب سے بڑا خلائی تقریب ہوگی۔ 
فواد چودھری کے ٹویٹ کے بعد سے ہی لوگوں نے سوشل میڈیا پر ان کا مذاق بنانا شروع کردیا اور طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں۔ جن میں سے ایک نے لکھا کہ  اب گھوڑوں کی ریس میں گدھے بھی دوڑیں گے۔ اس کے علاوہ لوگ طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں۔ 
 



Comments


Scroll to Top