Latest News

مولانا فضل الرحمن کے اعلان سے ڈری پاکستانی حکومت : پست ہوئے عمران کے حوصلے

مولانا فضل الرحمن کے اعلان سے ڈری پاکستانی حکومت : پست ہوئے عمران کے حوصلے

پشاور : جمعیت علماء اسلام  چیف مولانا فضل الرحمن  کے اعلان سے پاکستان خوف میں نظر آرہا ہے ۔ اپنے ہزاروں حمایتیوں کے ساتھ کراچی سے آزادی مارچ لے کر اسلام آباد پہنچے ۔ علماء اسلام چیف مولانا فضل الرحمن نے وزیر اعظم عمران خان کے استعفے کے دو دن کے الٹی میٹم کی میعاد اتوار رات کو ختم ہونے کے بعد اعلان کیا کہ اسلام آباد بند کرنے کے بعد اب پورے ملک میں بندی کی جائے گی ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آزادی مارچ کا مقصد جب تک حاصل نہیں ہوجاتا تب انکی اور ان کے حمایتیوں کی جدوجہد جاری رہے گا ۔

 PunjabKesari
دوسری جانب اپوزیشن جماعت کے آزادی مارچ سے ڈرے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا حوصلہ اب پست ہونے لگا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی حکومت اب مارچ کی قیادت کرنے والے فضل الرحمن کے خلاف کیس کرنے کی تیاری میں ہے ۔ نیوز ایجنسی آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق عمران حکومت ان پر بغاوت کے الزام میں معاملہ درج کرے گی ۔ پاکستانی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع پرویز کھٹک نے سنیچر کے روز کہا کہ حکومت نے علماء اسلام تنظیم کے سربراہ فضل الرحمن پر بغاوت کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ لیا ہے ۔ 

PunjabKesari



Comments


Scroll to Top