Latest News

اولاد نہیں ہوئی تو  والد نے بیٹی پر کلہاڑی سے کیا حملہ ، شوہر بھی کر چکا ہے قاتلانہ حملہ

اولاد نہیں ہوئی تو  والد نے بیٹی پر کلہاڑی سے کیا حملہ ، شوہر بھی کر چکا ہے قاتلانہ حملہ

لدھیانہ : شادی کے ڈیڑھ سال بعدبھی بچہ نہ ہونے پر والد پہلے بیٹی کو سسرال سے مائیکے گھر لے آیا ، پھر سوتے وقت بیٹی کی گردن پر 5 وار کئے ۔ پتہ چلتے ہی جائے واردات پر پہنچی تھانہ ڈویژن 6 کی پولیس نے سرکاری گاڑی میں علاج کیلئے سی ایم سی ہسپتال میں داخل کرروایا اور اپنی جیب سے لگ بھگ 15 ہزار روپے جمع کروا کر اس کا علاج شروع کروایا ۔ 

PunjabKesari
ایس ایچ او انسپکٹر امرجیت سنگھ کے مطابق زخمی لڑکی کی شناخٹ روپندر کور (25) کے طور پر ہوئی ہے ۔ روپندر کی شادی لگ بھگ ڈیڑھ سال پہلے ڈابا روڈ کے رہنے والے گوردیپ سنگھ کے ساتھ ہوئی تھی لیکن وہ حاملہ نہیں ہوئی ۔ شوہر کے ذریعے علاج بھی کروایا جارہا تھا ۔ لگ بھگ 4 مہینے پہلے ملزم والد کلونت سنگھ (60) اسے اپنے پاس کوٹ منگل سنگھ واقع گھر لے آیا اور دیسی علاج کروانے لگ پڑا ۔ جمعہ کے روز دوپہر کے وقت بیٹی گھر کی اوپری منزل پر بنے کمرے میں سورہی تھی ، جبکہ ملزم والد نیچے فیکٹری میں تھا ۔ تبھی وہ کلہاڑی لے کر اوپر چلا گیا اور بیٹی کی گردن پر کئی وار کئے اور لہو لہان حالت میں اسے مردہ سمجھ کر نیچے آگیا ۔ 

PunjabKesari
2 گھنٹے بعد پولیس کو فون کر بتایا اپنا گناہ
انسپکٹر امرجیت سنگھ کے مطابق شدید طور پر زخمی کرنے کے بعد والد نے بیٹی کے اوپر پاس پڑے کئی گدے رکھ کر سانس روکنے کی بھی کوشش کی ۔ جس کے بعد خود نیچے آکر بیٹھ گیا لیکن 2 گھنٹے بعد پولیس کنٹرول روم فون کر اپنا گناہ بتایا ۔ جس کے پولیس فوراً موقع پر پہنچی تو بیٹی کی سانسیں  چل رہی تھیں جسے بغیر کسی تاخیر کے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ 
شوہر بھی کر چکا ہے قاتلانہ حملہ
انسپکٹر امرجیت سنگھ کے مطابق کچھ وقت پہلے جب متاثرہ کا شوہر گوردیپ سنگھ اہلیہ کو لینے گھر آیا تو وہ اس پر بھی کلہاڑی سے قاتلانہ حملہ کر چکا ہے لیکن اس نے سسر کے خلاف پولیس کو شکایت نہیں دی ۔ اب پولیس نے شوہر کی شکایت پر ہی سسر کے خلاف قتل کی کوشش کے الزام میں کیس درج کر اسے گرفتار کیا ہے ۔ پولیس ملزم کو عدالت میں پیش کر ریمانڈ پر لے کر گہرائی سے پوچھ تاچھ کرے گی ۔ 



Comments


Scroll to Top