Latest News

جنرل راوت کے بیان سے ڈرا پاکستان: اقوام متحدہ کو لکھا 7 واں خط

جنرل راوت کے بیان سے ڈرا پاکستان:  اقوام متحدہ کو لکھا 7 واں خط

اسلام آباد : پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل ( یو این ایس سی ) کو 7  واں خط لکھا ہے ۔ جس میں ایسا دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہندوستان نے کشمیر سے متصل سرحد ( ایل او سی ) پر مختلف طرح کی میزائلیں تعینات کی ہیں اور وہ کشمیر کے 'سنگین حالات' سے دنیا کا دھیان ہٹانے کیلئے پاکستان پر حملہ کر سکتا ہے ۔

PunjabKesari
بتا دیں کہ اس کا بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب حال ہی میں ہندوستانی فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا تھا کہ سرحد پر صورتحال کبھی بھی بگڑ سکتی ہے اور  فوج اس سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ۔ ایسا لگ رہا ہے کہ پاکستان ، ہندوستانی فوجی سربراہ کے اس بیان سے ڈر گیا ہے اور سکیورٹی شکایت لگانے چلا گیا ۔ سکیورٹی کونسل اور یو این سیکرٹری جنرل کے نام اپنے خط میں قریشی نے کہا کہ ہندوستانی کارروائی سے جنوبی ایشیا میں پہلے سے چل رہی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا ۔

 



Comments


Scroll to Top