Latest News

پاکستان جائیں گے سدھو ، وہ کوئی بھی کام چھپا کر نہیں کرتے

پاکستان جائیں گے سدھو ، وہ کوئی بھی کام چھپا کر نہیں کرتے

امرتسر : کرتارپور کاریڈور  کی افتتاحی تقریب میں نوجوت سنگھ سدھو کے پاکستان جانے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کی اہلیہ نوجوت کور سدھو نے کہا کہ اگر وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ اور مرکزی حکومت سے اجازت ملی تو وہ پاکستان ضرور جائیں گے ۔ 

PunjabKesari
بھاجپا میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے : نوجوت کور
نوجوت کور نے کہا کہ سدھو کو  پاکستان  سے تقریب میں شامل ہونے کی دعوت ملی ہے ۔ وہیں جب ان سے کانگرس کا حصہ ہونے کا سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ صرف سماجی کارکن ہیں ۔ بھاجپا میں شامل ہونے کی افواہ پر بولتے ہوئے نوجوت کور سدھو نے کہا کہ سدھو کوئی کام چھپا نہیں کرتے ۔ اگر بھاجپا میں جائیں گے تو سب کو بتا کر جائیں گے ۔ فی الحال ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ 

PunjabKesari
9نومبر کو ہوگا افتتاح
کرتارپور کاریڈور کے افتتاح کیلئے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے نوجوت سنگھ سدھو کو دعوت بھیجی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سدھو نے یہ دعوت قبول کرلی ہے  ۔ سینیٹر فیصل جاوید خان نے وزیر اعظم  عمران خان کے حکم پر نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔ دراصل 9 نومبر کو پاکستان کی جانب سے کرتارپور کاریڈور کا افتتاح ہوگا ۔ 



Comments


Scroll to Top