Latest News

ہندوستان کے نئے فوجی سربراہ کے بیان سے تلملایا پاکستان، کہی یہ بات

ہندوستان کے نئے فوجی سربراہ کے بیان سے  تلملایا پاکستان، کہی یہ بات

پشاور: ہندوستا ن  نئے فوجی سربراہ جنرل منوج مکند نروانے  نے عہدے سنبھالنے کے محض چند گھنٹے بعد ایک بیان دیا جس سے پاکستان تلملا اٹھا۔بدھ کو پاکستان نے جنرل نروانے کے بیان کہ '' مقبوضہ کشمیر پر  لائن  آف کنٹرول کے پار احتیاطاً حملہ کرنے   کا ہندوستان کو حق ہے '  پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اس کو غیر ذمہ دارانہ   قرار دیا۔پاکستان نے کہا کہ ہماری فوج   پاک مقبوضہ کشمیر(پی او کے )میں ہندوستان  کے کسی بھی جارحانہ اقدام کا معقول جواب دے گی۔

PunjabKesari
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان شاہ فیصل نے کہا کہ بھارت کی یہ دھمکیاں کشمیر سے کسی کا دھیان نہیں بھٹکا سکتیں۔ہم آگے بھی بین الاقوامی پلیٹ فارم پر کشمیر کا مسئلہ اٹھانا جاری رکھیں گے۔انہو ںنے  کہاکہ  پاکستان کے مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کے جارحانہ اقدام کو ناکام بنانے کے لئے پاکستان کے عزم اور تیاری کے بارے میں  کسی کوکوئی شک نہیں ہونا چاہئے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا "کسی کو ہندوستان کے بالاکوٹ میں ڈھٹائی کے بعد پاکستان کے جواب کو فراموش نہیں کرنا چاہئے۔

بتادیں کہ جنرل منوج مکند نروانے، نے کہا تھا کہ سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف، ہندوستان نئی سوچ کی جھلک مضبوطی سے ظاہرکرسکتاہے۔ آرمی چیف نے کہا تھا،"اگرپاکستان اپنی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کی اپنی پالیسی ختم نہیں کرتاہے تو ، ہمیں ایسی صورتحال میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے حملہ کرنے کا حق ہے اور سرجیکل اسٹرائیک اور بالاکوٹ آپریشن جیسی کارروائیوں سے ہندوستان نے اپنے عزائم ظاہرکردیئے ہیں۔

PunjabKesari
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس سپانسر دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے لئے تیار حکمت عملی ہے'۔' نروانے نے کہا تھا کہ سپانسر دہشت گردی سے ہماری توجہ بھٹکانے کی پاکستان کی فوج کی ہر کوشش ناکام ثابت ہوئی ہے۔دہشت گردوں کی ناکامیوں اور دہشت گرد نیٹ ورک کے خاتمے سے پاکستان کے پراکسی وار کے ڈھانچے کو کافی نقصان پہنچا ہے۔دہشت گردی کے خلاف ہماری زیرو ٹالرینس کی پالیسی جاری رہے گی۔

 



Comments


Scroll to Top