Latest News

ایس سی او کے اجلاس کے لئے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کودعوت دے گا ہندوستان

ایس سی او  کے اجلاس کے لئے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کودعوت دے گا  ہندوستان

نئی دہلی :پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو اسی سال  ہندوستان  میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم  ( ایس سی اور)کے سالانہ اجلاس کے لئے ہندوستان آنے  کی دعوت دے گا۔یہ پہلا موقع ہے جب ہندوستان آٹھ ممالک کی اس عالمی تنظیم کی میزبانی کرے گا۔اگر سب کچھ درست رہا تو پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان ہندوستان کا دورہ کر سکتے ہیں۔
 ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی ہمیشہ  سے ہے، لیکن پانچ اگست 2019 کو ہندوستان  نے جموں کشمیر سے دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے ہٹا دی تھی۔جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان یہ کشیدگی  مزید بڑھ گئی ۔ بڑا سوال اب یہ ہے کہ کیا اس تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا آمنا سامنا ہوگا یا نہیں؟ اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے حالات کو دیکھتے ہوئے یہ مشکل نظر آتاہے کہ ہندوستان  اور پاکستان،  ہندوستان کے ہی ایک پلیٹ فارم پر ساتھ ساتھ نظر آئیں۔ ہندوستان کا رخ اس پر کیا ہوگا اس پر اب سب کی نظریں ٹکی ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top