Latest News

جادھو معاملے کو لیکر پاکستان کرے گا بڑا فیصلہ ، سول کورٹ میں ہوگی سماعت

جادھو معاملے کو لیکر پاکستان کرے گا بڑا فیصلہ ، سول کورٹ میں ہوگی سماعت

ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو کے معاملے میں پاکستان بڑا فیصلہ لینے جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق، جادھو کے معاملے کوسول کورٹ میں چلانے کے لئے آرمی ایکٹ میں تبدیلی کی  جائے گی۔اس کے بعد جادھو کو اپنی گرفتاری کے خلاف شہری کورٹ میں اپیل کرنی ہوگی ۔ 

PunjabKesari
آئی سی   جے نے یو این میں لگائی پھٹکار 
اس سے پہلے گزشتہ ماہ ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو کے کیس میں انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس (آئی سی جے )نے پاکستان کو پھٹکار لگائی۔آئی سی جے کے صدر جج   عبدالقوی  احمد   یوسف نے اقوام متحدہ کی  جنرل اسمبلی کو معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ کلبھوشن جادھو کے معاملے میں پاکستان نے ویانا کنونشن کے آرٹیکل 36 کے تحت اپنی ذمہ داریوں  کو پورا نہیں کیا۔پورے معاملے میں ضروری کارروائی بھی نہیں کی گئی۔

PunjabKesari
2017  میں فوجی عدالت نے سنائی تھی سزائے موت
کورٹ نے یہ بھی کہا کہ ویانا کنونشن میں کہیں اس بات ذکر نہیں ہے کہ جاسوسی کے الزام کا سامنا کر رہے شخص کو قونصلر رسائی نہیں دی جاتی ۔کورٹ نے کہا کہ اس لئے پاکستان کو ہر حال میں کلبھوشن جادھو معاملے میں قونصلر  رسائی دینی چاہئے تھی۔اپریل 2017 میںکلبھوشن جادھو کو جاسوسی اور دہشت گردی کے الزام میں پاکستانی فوجی عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی۔ عبدالقوی احمد یوسف کی صدارت والی بنچ نے ہی اس معاملے میں سزا پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔
 



Comments


Scroll to Top