National News

یو این میں ہندوستان کی پھٹکار، کہا-معمولی سیاسی مفاد کے لئے دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے پاکستان

یو این میں ہندوستان کی پھٹکار، کہا-معمولی سیاسی مفاد کے لئے دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے پاکستان

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کشمیر میں خواتین کے حقوق کا مدعا اٹھانے کے لئے پاکستان پر جم کر برستے ہوئے ہندوستان نے کہا کہ ملک ایک ایسے طریقہ کار کی عکاسی کرتا ہے جو معمولی سیاسی فوائد کے لئے دہشت گردی اور ترقی مخالف  شدت پسند نظریات کو فروغ دیتا ہے اور خواتین کی آواز کو دباتا ہے۔ ہندوستان کی طرف سے یہ سخت رد عمل اقوام متحدہ میں پاکستان کی سبکدوش ہونے والی سفیر ملیحہ  لودھی کی جانب سے 29 اکتوبر کی بحث کے دوران کشمیر کی صورتحال، آرٹیکل 370 کے التزامات کومنسوخ کئے جانے اور وادی میں خواتین کے حقوق پر تبصرہ کئے جانے کے بعد آیا ہے۔

PunjabKesari
اقوام متحدہ میں ہندوستان  کے مستقل مشن کی پہلی سیکرٹری پلومی ترپاٹھی نے 'خواتین، امن اور سلامتی   کے موضوع پراقوام متحدہ کی  سلامتی کونسل میں بحث کے دوران پیر کو کہا' آج جب ہر کوئی اجتماعی کوشش پر زور دے رہا ہے، وہیں ایک ملک میرے ملک میں خواتین کے حقوق کے بارے میں  بے لگام بیان بازی کر رہا ہے۔ پاکستان کا نام لئے بغیرترپاٹھی نے کہا کہ 'وہ ملک  ایسے نظام کی نمائندگی کرتا ہے جو معمولی  سیاسی فائدہ کے لئے دہشت گردی اور ترقی مخالف شدت پسند نظریات کو فروغ دیتا ہے'۔ اس نے ہمارے علاقے اور اس سے پرے، خواتین اور ان کے خاندانوں کی کئی نسلوں کی زندگی  کو تباہ کر دیا ہے۔

PunjabKesari
اقوام متحدہ کے مختلف فورمز پر کشمیر مسئلہ اٹھانے کی اسلام آباد کی عادت کا ذکر کرتے ہوئے ترپاٹھی نے کہا کہ زیر غورایجنڈے سے  بے بنیاد الزام لگانا اس ملک کی عادت بن گئی ہے اور یہ اس ملک کا اہم موضوع بن گیا ہے۔ ترپاٹھی کا اشارہ لودھی کے تبصرہ پر تھا جو انہوں نے 29 اکتوبر کی بحث کے دوران جموں و کشمیر پر کیا تھا ۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ بھارت ان بے بنیاد الزامات کو سرے سے خارج کرتا ہے۔ انہوں نے کہا، '' کونسل نے پہلے بھی ایسی  بے بنیاد باتوں پر کوئی توجہ نہیں دی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ کونسل اب بھی ایسا ہی کرے گی اور اس بات کو یقینی کرے گی کہ اس طرح کے ایجنڈا سے دہشت گردی کو آگے کوئی مدد نہیں مل سکے''۔

PunjabKesari
دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے با معنی کوشش نہیں ہوئی: نائیڈو
رپورٹ آف دی ہیومن رائٹس کونسل پر جنرل اسمبلی کے سیشن میں اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل  ذیلی نمائندے ناگراج نائیڈو نے کہا کہ دہشت گردی کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی  بدترین  شکل  میں سامنے آنے کے باوجود اس برائی سے نمٹنے کے بامعنی  کوششیں ندارد ہیں۔اقوام متحدہ سے یہ بات کہتے ہوئے ہندوستان نے دہشت گردوں کو پناہ گاہ دستیاب نہیں ہونے دینے اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دینے والوں کی حوالگی کے لئے کے قوموں کے مابین ہم آہنگی پر زور دیا۔ 
 



Comments


Scroll to Top