National News

پاکستان کے آر می چیف جنرل باجوہ کو جھٹکا، سپریم کورٹ نے مدت کار میں توسیع پر لگائی روک

پاکستان کے آر می چیف جنرل باجوہ کو جھٹکا، سپریم کورٹ نے مدت کار میں توسیع پر لگائی روک

پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔سپریم کورٹ نے آج منگل کو جنرل باجوہ کی مدت  کا ر میںتوسیع کے نوٹیفکیشن کو کل تک کے لئے معطل کر دیا ہے۔اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے جنرل باجوہ سمیت تمام فریقوں کو نوٹس بھی  جاری کیا ہے۔جنرل باجوہ29 نومبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔اب اس معاملے کی سماعت بدھ تک ملتوی کر دی گئی۔

PunjabKesari
 پاک فوج کے سربراہ جاوید باجوہ کی مدت کار میں توسیع کو لے کر حکومت کی جانب سے کئے گئے گئی عمل پر سوال اٹھاتے ہوئے پاکستان کے چیف جسٹس  (سی جے پی )آصف سعید کھوسانے کی قیادت والی 3 رکنی بنچ نے سرکاری نوٹیفکیشن کو معطل کر دیا۔ساتھ ہی عدالت نے فوج کے سربراہ سمیت تمام فریقوں کو نوٹس جاری کیا اور سماعت کو کل تک کے لئے ملتوی کر دیا۔
کورٹ نے چیف آف آرمی اسٹاف ( سی او اے ایس)کے 3 سال کی مدت توسیع کو منظوری دینے کے وزیر اعظم کے حق پر سوال اٹھایا، جس میں کہا گیا کہ پاکستان کے صدر صرف نوٹیفکیشن جاری کر سکتے ہیں۔اگست 2019 کے دوران، وزیر اعظم عمران خان نے اس کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن کو صدر کے پاس بھیج دیا تھا، جسے صدر ڈاکٹر  عارف علوی نے اپنی منظوری دے دی۔کورٹ نے سوال اٹھایا کہ مدت کی  کسی بھی تفصیل پر کوئی بھی نوٹیفکیشن سی او اے ایس کے موجودہ مدت کے مکمل ہونے کے بعد ہی جاری کی جا سکتی ہے، جو 28 نومبر 2019 کو ختم ہو رہی ہے۔

PunjabKesari
پاکستان کے اٹارنی جنرل کی جانب سے کہا گیا کہ مدت کار میں توسیع ملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کی گئی تھی ۔تاہم، عدالت نے حکومت کے نوٹیفکیشن کو معطل کر دیا اور چیف آف آرمی اسٹاف( سی او اے ایس)سمیت تمام فریقوں کو نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت کو 27  نومبر 2019 تک کے لئے ملتوی کر دیا۔
 



Comments


Scroll to Top